نئی دہلی : جی ایس ٹی اپیلیٹ ٹربیونلز (جی ایس ٹی اے ٹی) کے قیام کے لیے جی او ایم کی رپورٹ پر ۱۸؍فروری کو ہونے والی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپیلٹ ٹریبونل کے ذریعے دیے گئے احکامات کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے جی ایس ٹی اے ٹی تشکیل دی جائے گی ۔ اپیلٹ ٹربیونلز کا پرنسپل بنچ نئی دہلی میں واقع ہوگا۔ یہ ایک تکنیکی رکن (مرکز) یا ایک تکنیکی رکن (ریاست) پر مشتمل ہوگا۔
جی ایس ٹی اپیلیٹ ٹربیونلز (جی ایس ٹی اے ٹی) کی تشکیل کے سلسلے میں، جی او ایم نے تجویز دی ہے کہ اس کے دو جوڈیشل ممبر ہوں، مرکز اور ریاستوں سے ایک ایک ٹیکنیکل ممبر، نیز سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کو بطور چیئرپرسن ہونا چاہیے۔
۱۸؍فروری کو ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کریں گی۔ عام بجٹ کے بعد جی ایس ٹی کونسل کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔اجلاس میں پان مسالہ اور گٹکھا کمپنیوں پر ٹیکس پر بات ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن گیمنگ، کیسینو پر جی ایس ٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کا امکان ہے۔میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کی سربراہی میں جی او ایم کی رپورٹ پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔