لکھنؤ: اتر پردیش سینئر سیکنڈری بورڈ کے امتحانات کل (16 فروری 2023) سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے لئے ہونے والے ان امتحانات کو نقل سے پاک بنانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تمام اقدامات لئے گئے ہیں۔ یوگی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم امتحان کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو اس پر قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی جا ئے گی۔ علاوہ ازیں، نقل کرنے میں ملوث پائے جانے پر کمرہ انویجیلیٹرس اور سنٹر کے منتظمین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
امتحانی پرچوں کی کڑی نگرانی کے لیے پرنسپل کے کمرے سے الگ پہلی مرتبہ ایک اسٹرانگ روم قائم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کاپیوں کو ڈبل لاک الماری میں رکھا جائے اور 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کے ذریعے اس کی نگرانی کی جائے گی۔ تمام اضلاع میں روم انسپکٹرز کی تقرری کے بعد امتحان سے قبل انہیں سخت تربیت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ضلع میں سیکٹر مجسٹریٹس، اسٹیٹک مجسٹریٹس، سینٹر ایڈمنسٹریٹرز اور ایکسٹرنل سینٹر ایڈمنسٹریٹرز کو بھی تربیت دی جائے۔ امتحان میں رکاوٹیں ڈالنے اور نظام کو متاثر کرنے والوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ اور جائیداد قرق کرنے کی سخت کارروائی انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...