Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایس بی آئی نے فکسڈ ڈپازٹ پر شرح سود میں اضافہ کردیا

by | Feb 17, 2023

نئی دہلی : اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی )نے فکسڈ ڈپازٹ پر سود کی شرحوں میں اضافہ کیا ہے۔ دراصل، ایس بی آئی نے ۲؍کروڑروپے سے کم کی ایف ڈی پر شرح سودمیں ۲۵؍بیسس پوائنٹس اضافہ کیا ہے۔ اب ایس بی آئی میں فکسڈ ڈپازٹ کرنے   آپ کو ۳؍فیصد سے ۷؍فیصد تک سود ملے گا۔ ایس بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایف ڈی پر نئی شرح سود کا اطلاق ۱۵؍فروری سے ہوگیا ہے۔
ایس بی آئی نے یہ اعلان آر بی آئی کے ریپو ریٹ میں اضافے کے بعد کیا ہے۔ آر بی آئی نے ۸؍فروری کو ریپو ریٹ میں ۲۵؍بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ اب ریپو ریب ۶ء۲۵؍فیصد سے بڑھ کر ۶ء۵۰؍ فیصد ہو گیا ہے۔ ایس بی آئی سے پہلے کئی بینکوں بشمول ایکسس بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور پی این بی نے بھی ایف ڈی پر سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔
نئی شرح سود کے مطابق، اگر آپ اب ایس بی آئی میں ایک سال کےلئے ایف ڈی کرتےہیں تو آپ کو سالانہ ۶ء۸؍فیصد کی شرح سے سود ملے گا۔ ساتھ ہی، بینک ۲؍سال کی ایف ڈی
پر زیادہ سے زیادہ ۷؍فیصدسود دے گا۔ ملحوظ رہے کہ ایف ڈی سے حاصل ہونے والا سود مکمل طور پر قابل ٹیکس ہے۔ ایک سال میں آپ ایف ڈی پر جو بھی سود کماتے ہیں، وہ آپ کی سالانہ آمدنی میں شامل ہو جاتا ہے۔ کل آمدنی کی بنیاد پر، آپ کے ٹیکس سلیب کا تعین کیا جاتا ہے۔ چونکہ ایف ڈی پر پر کمائی گئی سود کی آمدنی کو “دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی” کے طور پر سمجھا جاتا ہے، لہذا اس پر ٹیکس کٹوتی ماخذیا ٹی ڈی ایس کے تحت وصول کیا جاتا ہے۔ جب آپ کا بینک آپ کی سود کی آمدنی کو آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرتا ہے، تو اسی وقت ٹی ڈی ایس کاٹ لیا جاتا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...