ممبئی : مہاراشٹر میں سال ۲۴۔۲۰۲۳ءمیں چینی سیزن میں چینی کی پیداوار پچھلے تخمینہ سے کم ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث گنے کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے تخمینہ کم کیا گیا ہے۔ اگر مہاراشٹر میں چینی کی پیداوار کم ہوتی ہے تو ان اعداد و شمار کا اثر پورے ملک کی چینی کی پیداوار پر بھی نظر آئے گا۔
شوگر کمشنر شیکھر گائکواڑ کے مطابق، خراب موسم کی وجہ سےسال ۲۴۔۲۰۲۳ءمیںمیں چینی کی پیداوار ۲۴؍لاکھ ٹن رہ سکتی ہے۔ جو کہ سال ۲۲۔۲۰۲۱ء میں ۱۳۷؍ لاکھ ٹن تھا۔ کمشنر کے مطابق مسلسل بارشوں سے زمین میں نمی برقرار ہے جس کی وجہ سے گنے کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے مہاراشٹر میں چین کی پیداوار بھی نیچے جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرشنگ شروع ہونے سے اس سال بھی ۱۳۸؍ لاکھ ٹن چینی پیدا ہونے کا اندازہ ہے۔ تاہم اب صرف ۱۲۴؍لاکھ ٹن پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ساتھ ہی کمشنر کی جانب سے اندازہ لگایا گیا کہ اس سال کرشنگ سیزن وقت سے پہلے ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کل ۱۹۹؍ملوں میں کرشنگ جاری ہے۔ اس میں سے ستارا، سانگلی، کولہاپور اضلاع میں کرشنگ مارچ کے آخر تک ختم ہو جائے گی، جبکہ مراٹھواڑہ میں اپریل کے آخر تک کرشنگ بند ہونے کی امید ہے۔ پچھلے سال کرشنگ مون سون کے آغاز تک یعنی جون کے آغاز تک جاری رہی۔