نئی دہلی : کم لاگت والے کیریئر اسپائس جیٹ لمیٹڈ اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے کمپنی کے ۵؍فیصد شیئر کمپنی کو قرض دینے والی امریکی کمپنی کارلائل ایوی ایشن پارٹنرز کو فروخت کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپائس جیٹ پر کارلائل ایوی ایشن کا ۱۰۰؍ ملین ڈالر سے زیادہ کا قرضہے۔ ایسے میں قرض کو ۵؍فیصد شیئر میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ کارلائل نے ایئر لائن کو ۱۳؍بوئنگ ۷۳۷؍ طیارے لیز پر دیے ہیں۔اسی کا قرض باقی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کارلائل ایوی ایشن پارٹنرز، کارلائل گروپ کی ملکیت ہے، کارگو آرم اسپائس ایکسپریس میں اسپائس جیٹ میں ۵؍فیصدشیئر کے ساتھ کنورٹیبل ڈیبینچرز حاصل کرے گا۔ اسے مستقبل کی تاریخ پر ایکویٹی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سپائس جیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ ۲۴؍فروری(آج) ہوگی۔ بورڈ تازہ سرمایہ اکٹھا کرنے کے آپشنز پر بھی بات کرے گا۔
اسپائس جیٹ دیگر قرض دہندگان کے ساتھ بھی بات چیت کر رہی ہے تاکہ واجبات کو ایکویٹی میں تبدیل کیا جا سکے۔ ایئر لائن نے گزشتہ دو سالوں میں فنڈز اکٹھا کرنے کی کئی کوششیں کی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے پچھلے سال کہا تھا کہ وہ مستقبل کے منصوبوں پر کام کرنے کے لئے ۲۰۰؍ ملین تک اکٹھا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے بینکروں سے بات چیت کر رہی ہے۔ائیر لائن گزشتہ ۴؍سالوں سے خسارے میں چل رہا ہے۔ ملحوظ رہے کہ ہندوستان کی ائیر لائنس شعبہ میں کافی تبدیلیاں رونما ہورہا ہیں۔۔ حال ہی میں ایئر انڈیا نے ایک بڑا معاہدہ کیا ہے۔ ایئر انڈیا نے ہوا بازی کے شعبے میں سب سے بڑا سودا کیا۔ فرانس اور امریکہ سے ایئربس اور بوئنڈ طیاروں کی میگا ڈیل ہوئی۔ اب ایئر انڈیا نے بھی وستارا ایئر لائنز کے ساتھ انضمام کی رفتار بڑھا دی ہے۔ ٹاٹا سنز کی ملکیت والی ایئر انڈیا اور وستارا ایئر لائنز کے انضمام کا کام شروع ہو گیا ہے۔ دونوں ایئر لائنز نے انضمام کے لیے انضمام کا عمل شروع کر دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ایئر لائنز کے انضمام کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...