اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کی نشاندہی کرنے والے متعدد اقتصادی اشاریوں کے باوجود، ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں ۵؍ فیصد سے کم رہ سکتی ہے۔مالی سال ۲۰۲۲ء کی تیسری سہ ماہی میں، مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمبر ساڑھے چار فیصد تھی۔ مالی سال ۲۰۲۳ء کی ستمبر سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو ۶ء۳؍ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تیسری سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار منگل کو جاری کیے جائیں گے۔
اس ماہ کے شروع میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ کئے گئے ۴۱؍ پیشہ ور افراد کے سروے میں دسمبر کی سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمو ۶ء۹؍ فیصد کی حد میں متوقع تھی۔ سروے کے مطابق جی ڈی پی کی شرح نمو اوسطاً ۴ء۶؍فیصد رہ سکتی ہے۔ لیکن آر بی آئی نے اپنے تخمینہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو ۴ء۴؍ فیصد کی پیش گوئی کی ہے۔
گزشتہ سال کے جی ڈی پی کے اعدادوشمار کے ساتھ ساتھ، قومی شماریات کا دفتر رواں مالی سال کے دوسرے پیشگی تخمینہ پر بھی منگل کو نظر ثانی کر سکتا ہے۔ مالی سال ۲۰۲۲ءکے بنیادی سال کے اعداد و شمار تبدیل ہو گئے ہیں، اس لیے مالی سال ۲۰۲۰ء کے سالانہ نمو کے تخمینے پر بھی نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔سومیا کانتی گھوش، چیف اکنامک ایڈوائزر، اسٹیٹ بینک آف انڈیا گروپ نے کہا، “ہم توقع کرتے ہیں کہ منگل کو مالیاتی سال ۲۰۲۰، ۲۰۲۱ ؍اور ۲۰۲۲ء کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ان مالی سال کی چاروں سہ ماہیوں اور رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔
اعلی تعدد کے اشارے بتاتے ہیں کہ ملک کی معیشت زراعت اور خدمات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی، لیکن مینوفیکچرنگ کمزوری کے آثار دکھا رہی ہے۔ ملکی معیشت پر خالص برآمدات کا منفی دباؤ بھی قدرے کم ہو سکتا ہے۔ ستمبر کی سہ ماہی میں خالص برآمدات میں ۳ء۵۰؍ بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جو دسمبر کی سہ ماہی میں ۳۵؍بلین ڈالر تھی۔ یہ دسمبر کی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی نمو کو بڑھا سکتا ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...