Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

المنصور ٹرسٹ کے زیر اہتمام انور آفاقی :آئینہ در آئینہ پر گفتگو کا انعقاد

by | Sep 11, 2023

 کتاب ”انور آفاقی : آئینہ در آئینہ انور آفاقی کی ادبی خدمات کا اعتراف ہے؛ شاہنوا ز عالم
دربھنگہ : المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام انور آفاقی کی رہائش گاہ پر انور آفاقی کی کتاب ”انور آفاقی : آئینہ در آئینہ“ پر گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔ اس کتاب کی مرتبہ ان کی صاحبزادی ڈاکٹر عفاف امام نوری ہے ۔ اس پرگروام کی صدارت ڈاکٹر شاہنواز عالم (اسسٹنٹ پروفیسر اردو، ملت کالج) نے کی۔ نظام کے فرائض ڈاکٹر عبدالحی (اسسٹنٹ پروفیسر اردو، سی ایم کالج دربھنگہ) نے انجام دیئے۔ کتاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے ڈاکٹر محمد جسیم الدین نے کہا کہ انور آفاقی سے پہلی ملاقات دربھنگہ کے فروغ اردو سیمینار اور مشاعرے میں ہوئی تھی۔ انور آفاقی صاحب کا اردو زبان سے باضابطہ تعلق نہیں۔ وہ انجینئر کے پیشہ سے وابستہ رہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کے باوجود انہوں نے اپنی پوری زندگی ارد وزبان وادب کی ترویج و اشاعت کے لئے وقت کردی۔ یہ کتاب ان کی زندگی اور ادبی کارناموں کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر احسان عالم نے کتاب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب انور آفاقی کی شخصیت اور تحریر کا آئینہ ہے ان کی بیٹی ڈاکٹر عفاف امام نوری نے اس کتاب کو عمدگی سے ترتیب دیا ہے۔ ”انور آفاقی :آئینہ در آئینہ“میں انور آفاقی کا خاندانی شجرہ ہے جو چھ صفحات پر محیط ہے۔ اس کے بعد کتاب کی مرتبہ ڈاکٹر عفاف امام نوری نے اپنے والد محترم سے ان کی شخصیت ، ملازمت، ادبی کارنامے، خاندانی احوال اور تخلیقات سے متعلق انٹرویو لیا ہے جو 23صفحات پر مشتمل ہے۔ اس انٹرویو میںانور آفاقی کی زندگی کے مختلف گوشے نمایاں ہوجاتے ہیں۔ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر نے کہا کہ بابا ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ ہم لوگ ان سے فیضیاب ہورہے ہیں۔ ان کی صاحبزادی کا تعلق بھی اردو زبان وادب سے نہیں لیکن اس کے باوجود انور آفاقی نے ان کی دلچسپی اردو سے قائم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کتاب ان کی اردو دوسری کا بہترین شاہکار ہے۔ ڈاکٹر عبدالحی نے کہا کہ یہ کتاب انور آفاقی کی ادبی خدمات کا دستاویز ہے۔ انور آفاقی کو جاننے کے لئے اس میں بھرپور مواد موجود ہے۔ اس کتاب کو مرتبہ کی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں ۔ امید ہے کہ انور آفاقی صاحب کا جو ادبی ذوق ہے وہ نئی نسل کے لئے نمونہ ثابت ہوگا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری رہے گا۔ اس مذاکرے کی صدارت کرتے ہوئے ملت کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہنواز عالم نے کہا کہ یہ کتاب انور آفاقی کی ادبی خدمات کا اعتراف ہے۔ کتاب میں عرض مرتب ان کی بیٹی کے ذریعہ تحریر گیا ہے۔ مرتبہ کاانٹرویو بھی بہت عمدہ ہے۔ یقینا یہ کتاب انور شناسی کے بات میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔ انور آفاقی کی شاعری عصری حسیت کی آئینہ دار ہے ۔ ان کی شاعری میں اچھی شاعری کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ ڈاکٹر منصور خوشتر کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...