Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

علمی دینی مذہبی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان۔مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی ۔

by | Oct 6, 2023

پٹنہ۔6اکتوبر۔ملک کے ممتاز عالم دین ،معروف محقق، معتمد،امین عام مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور اورنواسہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ کا آج مورخہ 6اکتوبر2023بروز جمعہ انتقال ہو گیا ۔ان کے انتقال پر وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ کے ناظم مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے انتہائی افسوس کا اظہار کر تے ہوءے فرمایا کہ انکے انتقال سے ملی علمی،تحقیقی اور دینی میدان میں جو خلا پیدا ہوا ہے،اس کی تلافی مشکل معلوم ہوتی ہے ۔مفتی صاحب نے فرمایاکہ انہوں نے مظاہر علوم سہارنپور کے نظام کو انتہائی مشکل وقت میں سنبھالا دیااور اس کی پاءیدار،مستحکم اور علمی تاریخ کو غبار آلود ہونے سے بچا لیا ۔ادارہ کے تءیں ان کی فکر مندی سے آج بھی ادارہ عروج کی منزلیں طے کر رہاہے ۔مفتی ثناءالہدی قاسمی نے فرمایا کہ اللہ نے انہیں تصنیف وتالیف ،ترتیب و تحقیق کی خصوصی صلا حیت عطافر ماءی تھی۔انہوں نے اپنے اس ذوق سے کام لیتے ہوئے مظاہر علوم سہارنپور کی خدمات کے بعض ایسے گوشوں کو کتابی شکل میں پیش کیا۔جس کی طرف عموما اہل علم کی نظر نہیں جاتی تھی۔مکتوبات تصوف،مظاہر علوم سہارنپور کی علمی دینی خدمات ،تحریک آزادی ہند اور جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور ،تذکرہ دا نشوران سہارنپور انکی مشہور اور مقبول کتابیں ہیں۔ناظم وفاق المدارس الاسلامیہ نے مولانا مرحوم کی مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کے ساتھ مظاہر علوم کو نعم البدل عطا کرنے کی بھی اللہ سے دعا کی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...