Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

موجودہ ہندوستان میں اپنے بچوں کو دین سکھانا نہایت ضروری

by | Oct 11, 2023

جامعہ ابراہیمیہ ام الہدیٰ میں ششماہی امتحان کے موقع پر علماء کا بیان

کشن گنج، پوٹھیا 11/ اکتوبر :جامعہ ابراہیمیہ ام الہدیٰ نور نگر گیراماری پوسٹ چھترگاچھ میں طلبہ کا ششماہی امتحان بحسن و خوبی انجام پایا، جس کے لیے مولانا مفتی تنویر عالم قاسمی استاذ حدیث ادارہ فیض القرآن ٹھکری باڑی اور مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی جنرل سکریٹری مجلس احرار اسلام کو مدعو کیا گیا، دونوں ممتحنین نے طلبہ کے امتحان کی کیفیت میں مدرسہ ہٰذا کی تعلیم پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ ابھی اپنے دور آغاز سے گزر رہا ہے، ایسے میں مدرسہ ہٰذا کی اطمینان بخش تعلیمی کیفیت ادارے کے لیے خوش آئند ہے۔ اس موقع پر مولانا غلام مصطفی قاسمی مہتمم مدرسہ ہٰذا اور مولانا شکیل احمد مظاہری ناظم مدرسہ ہٰذا نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح بہتر تعلیم ہے، ہمارے اساتذہ من لگاکر پڑھاتے ہیں اور مکمل وقت دیتے ہیں۔ ممتحنین نے بتایا کہ طلبہ کو جو نورانی قاعدہ سے لے کر قرآن مجید تک بہتر انداز میں پڑھایا جارہا ہے، قواعد، مخارج اور ادائیگی کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ ساتھ ہی کلمہ، نماز، دعائیں اور احادیث بھی یاد کرائی جارہی ہیں،نیز طلبہ کو ہندی، انگلش اور حساب کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔اللہ پاک اس مدرسے کو دن دونی رات چوگنی ترقیات سے نوازے۔ آمین!

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...