دیہی رپورٹنگ اور نوجوان آوازوں کو بااختیار بنانے کی ایک عظیم پہل
نئی دہلی، 17 اکتوبر – باوقار”سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈز – 2023“، جو ملک کے دور دراز دیہی علاقوں کے مصنفین کے سماجی مسائل پر مبنی تحقیق پرتحریر مضامین کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، کا اعلان چرخہ ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک، دہلی نے کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد آزاد مصنفین، آزاد محققین، سماجی ترجمانوں، اور نوجوان رہنماؤں کے شاندار کام کو تسلیم کرنا ہے جو دیہی علاقوں میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں کام کر رہے ہیں۔سنجوئے گھوش، جنہوں نے اپنی زندگی پسماندہ دیہی برادریوں کی سماجی اور اقتصادی شمولیت کے لیے میڈیا کی اختراعی انواع کے ذریعے وقف کر رکھی ہے، کو ایک خراج عقیدت ہے۔ یہ ایوارڈز ترقیاتی رہنماؤں کی ایک کمیونٹی کو تسلیم کرتے ہیں جو دو دہائیوں کے دوران پائیدار تبدیلی کے لیے مؤثر ماڈلز قائم کرنے کے لیے وقف ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والوں سے ملاقات اور ان کے ساتھ خیالات کا تبادلہ، اس طرح ایک تصوراتی، ذمہ دار اور سماجی طور پر حساس میڈیا تیار کرتا ہے،جو حقیقت میں جمہوریت کا چوتھا ستون کہلاتا ہے۔ایوارڈز کے زمرے اور موضوعات:اس سال سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈز کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کا مقصد دیہی صحافت میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنا اور نوجوانوں کی آوازوں کو بااختیار بنانا ہے۔
زمرہ 1: دیہی رپورٹنگ ایوارڈز۔ اس ایوارڈ کا مقصد فری لانس مصنفین کے شاندار کام کو تسلیم کرنا ہے۔ اس کے ذریعہ ان لوگوں تک پہچانا اور ان کا اعزاز کرنا ہے جنہوں نے دیہی ہندوستان کے لیے اہم موضوعات پر گہرائی سے کام کیا ہے۔ اس زمرے میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں: (1)دیہی ہندوستان میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے خلاف صنفی تشدد،(2) دیہی ہندوستان میں نوجوان لڑکیوں کے لیے صحت کی خدمات،(3) جسمانی اور دماغی صحت، (4)دیہی ہندوستان میں خواتین کی صنعت کاری، (5) دیہی ہندوستان میں نوعمر لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں کھیلوں کا کردار اور چیلنجز اور (6)دیہی ہندوستان میں نوعمر لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں ڈیجیٹل خواندگی کا کردار۔1 مئی 2022 سے 31 جولائی 2023 کے درمیان کسی بھی ہندوستانی (قومی یا علاقائی) اخبار، میگزین، یا ویب سائٹ میں ان میں سے کسی بھی عنوان پر شائع ہونے والے مضامین کو اس زمرے کے لیے غور کیا جائے گا۔اس زمرہ کے تحت دو ایوارڈزدئے جائنگے۔ ہر فاتح کو ایک سرٹیفکیٹ اورپچاس ہزار 50,000/- روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
زمرہ 2: صحافت میں نوجوان لڑکیوں کے لئے ایوارڈ۔ اس زمرے کا مقصد نوجوان نوعمر لڑکیوں کی بطور سماجی کارکنان / غیر منافع بخش تنظیموں سے وابستہ رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس زمرے میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں -(1) دیہی ہندوستان میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے خلاف صنفی تشدد، (2)ڈیجیٹل خواندگی اور نوعمر لڑکیوں کو بااختیار بنانے پر اس کے اثرات،(3) دیہی ہندوستان میں نوعمر لڑکیوں کے ماہانہ حقوق، (4)دیہی ہندوستان میں نوعمر لڑکیوں کی زندگی پر نقل و حمل کی ناقص سہولیات اور (5) دیہی ہندوستان میں نوعمر لڑکیوں کے لیے کھیلوں کا اثر – چیلنجز اور مواقع۔ اس زمرے کے لیے، درخواست دہندگان کو درخواست کے عمل کے حصے کے طور پر ایک تجویز فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی جس میں ان مضامین کی مجموعی تفصیل فراہم کی جائے گی جو وہ لکھیں گے۔ اس زمرے کے تحت، تین ایوارڈز دئے جائنگے اور ہر فاتح کو پچیس ہزار25000/- روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
اہلیت اور تقاضے۔ زمرہ 1: دیہی رپورٹنگ ایوارڈز کے درخواست دہندگان کی عمر 25-40 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ فری لانس مصنفین جو فی الحال کسی میڈیا ہاؤس میں ملازم نہیں ہیں۔ خواتین، معذور افراد اور پسماندہ گروہوں کے افراد کو درخواست دینے کے لیے خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔جبکہ زمرہ 2: صحافت میں نوجوان لڑکیوں کے لئے ایوارڈ کے تحت دیہی علاقوں میں کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیموں سے وابستہ 15-18 سال کی نوجوان لڑکیاں اور 19-25 سال کی نوجوان خواتین درخواست کی اہل ہیں۔ اس زمرے میں ہر ایوارڈ یافتہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ انگریزی، ہندی یا اردو میں مکمل تحقیق اور اعلیٰ معیار کی تصاویر کے ساتھ تین اچھے معیار کے مضامین تیار کریں۔ تمام درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2023 ہے۔ تمام درخواستیں ای میل کے ذریعے
connect@charkha.org پر سبجیکٹ لائن کے ساتھ بھیجی جانی چاہئیں -سبجیکٹ میں ”جمع کرانا – SGMA- 2023- Category-1“یا”جمع کرانا – SGMA – 2023- Category-2“لکھنا ضروری ہے۔ مزید معلومات کے لیے آپ صبح دس بجے سے شام چھ بجے کے درمیان +91 8851982420 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
تشخیص کا”محرومی پوائنٹس ماڈل“: SGMA کے زمرہ 1 کے تحت، چرخہ ”محروم پوائنٹس ماڈل“ کی پیروی کرتا ہے۔ اس کے تحت، درخواست دہندگان (صرف خواتین اور جنسی اقلیتوں کے لیے) سماجی و اقتصادی تفاوت کو کم کرنے کے لیے جیوری کی صوابدید پر 5 اضافی پوائنٹس (زیادہ سے زیادہ) حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ چرخہ ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک دیہی برادریوں کو بااختیار بنا کر مثبت سماجی تبدیلی کے لیے کام کرنے والی ایک سرکردہ این جی او ہے۔یہ میڈیا کی اختراعی انواع کے ذریعے پائیدار ترقی کے لیے ایک عمل انگیز رہا ہے، جو پسماندہ لوگوں کی آواز کو بلند کرنے اور نچلی سطح پر مثبت تبدیلی لانے