چنئی۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی جنرل سکریٹری و کیرلا اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پی کے کنہالی کٹی نے مورخہ 5نومبر 2023کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایم پی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ خط آپ کو انڈین یونین مسلم لیگ کے اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں کہ تلنگانہ میں 30نومبر 2023کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ غیر مشروط حمایت کرے گی۔ ریاست تلنگانہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جڑیں مضبوط ہیں۔ انڈیا محاذ کے ایک حصے کے طور پر انڈین یونین مسلم لیگ ریاست تلنگانہ میں نئی حکومت بنانے کیلئے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ریاست تلنگانہ میں پارٹی کے ریاستی عہدیداران سے لیکر تمام اضلاع اور وارڈ سطح سے لیکر بوتھ سطح تک کے پارٹی لیڈران و کارکنان تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جیت کیلئے انتخابی مہم میں جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیں گے۔ جس سے کہ 2024کے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا محاذ کی شاندار جیت حاصل کرنے میں مد د ملے گی۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...