Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تیس دن کی جنگ کے بعد بھی کچھ بھی حاصل نہیں کر سکا اسرائیل!

by | Nov 10, 2023

مشرف شمسی

میرا روڈ ،ممبئی
موبائیل 9322674787
اسرائیل اپنے شہریوں کو حماس کی قید سے کسی بھی حالت میں رہا کرنا چاہتا ہے ۔وزیر اعظم بنجا من نیتن یاہو اگر اسرائیلی شہریوں کو حماس کے قبضے سے رہا کرائے بنا جنگ بندی کا اعلان کر دیتے ہیں تو یہ اسرائیل کے لیے شکست کے مترادف ہوگا۔اسلئے اسرائیل غزہ اور غرب اردن کے عام فلسطینیوں پر  بربریت کا ننگا ناچ کر رہا ہے ۔اسرائیلی بربریت کو دیکھ کر ہٹلر کا ہولوکاسٹ بھی شرما رہا ہے۔اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بم اور میزائل ہی نہیں برسا رہا ہے بلکہ بجلی ،پانی ،کھانے پینے کا سامان ، ایندھن اور دوائیوں سے غزہ کو محروم کر رہا ہے ۔فلسطینی بچے ، بوڑھے اور عورتیں بے موت مارے جا رہے ہیں ۔اسرائیلی عام فلسطینی کے ساتھ اسلئے ظلم ڈھا رہا ہے کہ اسے دیکھ کر حماس قبضہ میں لیے اسرائیلی کو رہا کر دیں ۔لیکن فلسطینی لڑاکے اسرائیل کی اس شرط پر جنگ بندی کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔اسرائیلی ڈیفینس فورس کے ترجمان تقریبًا ہر ایک دن  اسرائیلی فوج کی کامیابی کا دعویٰ کرتی ہے ۔غزہ کو دو حصوں میں منقسم کرنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے ۔اور غزہ کے اندر لڑائی کی بات بھی کر رہی ہے ۔لیکن غزہ کے اندرونی حصے میں اسرائیلی افواج کے پہنچنے کے بعد بھی اسرائیل اپنے ایک بھی شہری کو حماس کے قبضے سے آزاد کرانے میں ناکام رہا ہے ۔اسرائیل حماس کے راکٹ حملے کی طاقت کو بھی ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔اسلئے اسرائیل محصور غزہ کے رہائشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پر مجبور ہے ۔اسرائیلی حکومت کو معلوم ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ زمینی جنگ میں کامیابی حاصل کرنا نا ممکن نہیں ہے تو مشکل ضرور ہے ۔لیکن جس طرح سے غزہ میں اسرائیلی نے محصور عام فلسطینی بچّے اور عورتوں کو مار رہا ہے اسکی وجہ سے پوری دنیا میں رائے عامہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بن چکا ہے ۔پوری دنیا میں اسرائیلی افواج کی کاروائی کو انسانیت مخالف اور درندگی سے تعبیر کیا جا رہا ہے ۔اسرائیل اور امریکہ پر ہر گزرتے دن کے ساتھ عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔غزہ کے جانباز فلسطینی اسرائیل کی اس بےچینی کو اچھی طرح سے سمجھ رہے ہیں ۔اسلئے حماس جنگ بندی کی اسرائیلی شرط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا مشرقی وسطیٰ کا آخری دورہ اسرائیلی حکومت کو جنگ بندی میں ایک راستہ دینے کے لئے ہوا تھا ۔لیکن حماس نے ایسی خبر ہے کہ قبضے میں لئے گئے کچھ اسرائیلی کو آزاد کرنے کے لئے تو تیار ہوا لیکن سبھی کو نہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم جانتا ہے کہ جس دن جنگ بندی ہوئی اسی دن اسکی حکومت کا خاتمھ ہو جائےگا۔بینجامن نیتن یاہو آج کی تاریخ میں اسرائیل میں سب سے غیر مقبول وزیر اعظم ہیں ۔اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں شدید لڑائی ہو رہی ہے ۔ساتھ ہی دونوں کے درمیان نفسیاتی جنگ بھی چل رہی ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ لڑائی جلد رکنے والا نہیں ہے ۔اسلئے اسرائیل کی افواج حماس پر دباؤ بنانے کے لئے غزہ میں وحشیانہ بمباری کر رہا ہے بلکہ غرب اردن میں بھی ریلیف کیمپ پر بمباری کر رہا ہے ۔بلنکن قطر اور مصر کی مدد سے ایسا لگتا ہے کہ حماس پر دباؤ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔مصر اور قطر شالشی میں ضرور مصروف ہیں لیکن حماس اور اسرائیل کی جنگ بندی کو لیکر  اپنی اپنی شرط ہے ۔اسرائیل جانتا ہے کہ بنا شرط جنگ کو اسکی جانب سے بند کیا گیا تو یہ اسکی شکست ہوگی ۔اسرائیل غزہ کو ضرور تباہ و برباد کر دیا ہے لیکن اب تک وہ اپنے کسی مقصد کو حاصل نہیں کر سکا ہے اور یہی اسرائیل کی بوکھلاہٹ ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...