جس قوم کے بچے نہیں خودار و ہنر مند تم اس قوم سے تاریخ کے معمار نہ مانگو

“آئیڈیل انٹر کالج سعادتگنج میں یوم اطفال کا انعقاد”
سعادتگنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ روز پوری دنیا میں یوم اطفال جوش وخروش سے منایا جاتا ہے مختلف ملکوں میں مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے ہمارے ملک ہندوستان میں 14/ نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یوم اطفال کے موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منیجر محمد مستقیم انصاری نے سبھی اساتذہ اور طلباء و طالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بچوں میں منیجر واساتذہ نے بہت ہی عمدہ تحائف تقسیم کۓ اور پنڈت جواہر لال نہرو کے مجسمے پر اساتذہ وطلبا نے گلپوشی بھی کی۔حلیمہ انصاری نے گلپوشی کے بعد اپنے خیالات کا کچھ اس طرح سے اظہار کیا۔ جس قوم کے بچے نہیں خوداروہنرمند تم اس قوم سے تاریخ کے معمار نہ مانگو یوم اطفال بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انکی ذہنی صلاحیت،اچھی نشونما،روشن مستقبل اور انکی تعلیمی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل امیش یادو اور راکیش کمار، منشارام، رام ساگر،امت کمار،اروند کمار ،ارم،فہمیدہ سمیت دیگرطلباء و طالبات موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *