Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دور حاضر میں بچیوں کو دینی تعلیم دلانا اشد ضروری

by | Nov 23, 2023

جامعہ ام کلثوم للبنات کشن گنج میں دینی و دعائیہ نشست کا انعقاد
کشن گنج 23/ نومبر : جامعہ ام کلثوم للبنات کجلامنی کشن گنج میں ایک دینی و دعائیہ نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا شمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت، مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل اور حافظ محبوب عالم سماجی کارکن مدعو رہے۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کی طالبات نے تلاوت، حمد، نعت، نظم، تقاریر اور مکالمہ جات پیش کیے۔ مہمانوں نے طالبات کے پروگرام کو سن کر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا اور بچیوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر مہتمم جامعہ ہٰذا مولانا ہاشم اختر قاسمی اور جملہ اساتذہ و معلمات کی تعریف کی۔ مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے اپنے خطاب میں بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا میں سب سے زیادہ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو اللہ پاک نے دینی تعلیم کے لیے منتخب کیا اور آپ کے گارجین نے آپ کو مدرسے میں پڑھنے کے لیے بھیجا، انہوں نے کہا کہ اس گئے گزرے ماحول میں جو ماں باپ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم حاصل کراتے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں اور طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کا شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے سماج کے پراگندہ ماحول سے نکال کر انہیں دینی تعلیم و تربیت کے لیے دینی ادارہ میں بھیجا۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے اپنے پرمغز بیان میں کہا کہ دور حاضر میں بچیوں کو دینی تعلیم دلانا اشد ضروری ہے، اس لیے کہ یہ بہت ہی پرخطر دور ہے اور ایسے میں اپنے ایمان کی حفاظت ایک چیلنج سے کم نہیں ہے؛ لہذا جو بچیاں آج دین نہیں سیکھیں گی اور ایمانیات کا علم حاصل نہیں کریں گی، کل ہوکر ان کی نسلوں کے دین و ایمان کا تحفظ مشکل ہوجائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے عورت ذات کو ممتاز مقام و مرتبے سے نوازا ہے، یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک میں ایک مکمل سورت یعنی سورۃ النساء عورتوں کے نام سے موسوم ہے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی کی دعا پر ہی مجلس اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر مولانا توحید عالم قاسمی بھی بطور خاص شریک رہے، مولانا ہاشم اختر قاسمی نے آخر میں علمائے کرام کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ادارہ کے احوال و کوائف بتائے، واضح رہے کہ ادارہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، تعلیم میں بہترکارکردی کے ساتھ آمدنی کے وسائل کشادہ نہیں ہیں، اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ ادارہ کی طرف اپنی توجہ مبذول فرمائیں اور علوم نبوت کی اشاعت و تبلیغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...