Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈ 2023‘ کے نتائج کا اعلان جموں کشمیر کے پونچھ سے سیدہ طیبہ کاظمی اور لداخ سے کمرون نسا فاتح

by | Nov 30, 2023

نئی دہلی: میڈیا کے تخلیقی استعمال کے ذریعے پسماندہ دیہی برادریوں کی سماجی اور اقتصادی شمولیت کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم چرخہ ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک نے بروز بدھ 29 نومبر کو”سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈز۔2023“ کے دونوں زمرہ کے ایوارڈزفاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ اس سال کل 6 فاتحین ہیں۔ تمام ایوارڈ یافتہ خواتین مصنفین ہیں۔ واضح رہے کہ تمام کیٹیگریز کے لیے ملک بھر سے کل 53 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ جس میں کیٹیگری 1 کے لیے 15 ور کیٹیگری 2 کے لیے 38 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔زمرہ 1 میں دو فاتحین اوڈیشہ سے فری لانس صحافی ایشوریہ موہنتی اوراترپردیش سے آزاد صحافی اور فوٹوگرافر جگیاشا مشرا ہیں، جبکہ چار فاتحین کو زمرہ 2 میں منتخب کیا گیا ہے۔ وہ بالترتیب مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے پونچھ سے سیدہ طیبہ کاظمی، لداخ سے کمرون نسا، اتراکھنڈ کے باگیشور ضلع کے گروڈ بلاک میں واقع لمبا گڈ کی مہیما جوشی اور قومی دارالحکومت دہلی کی نوجوان مصنفہ جیوتی شامل ہیں۔ زمرہ 1 کے فاتحین کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ پچاس ہزار روپے اور کیٹگری 2 کی فاتحین کو پچیس پچیس ہزار روپے سرٹیفکیٹ کے ساتھ دیے جائیں گے۔
دونوں زمروں میں جیتنے والوں کا انتخاب دو مختلف جیوری پینلز نے کیا ہے۔ زمرہ 1 کے جیوری پینل میں سینئر صحافی کویتا ایر، گزشتہ 23 سالوں سے مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھانے کا تجربہ رکھنے والے ماہر استاد ڈاکٹر گوہر فضلی اورسماجی شعبے میں ایک اہم کردار اداکرنے والی تنظیم ”شروتی“ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شویتا ترپاٹھی شامل تھیں جبکہ کیٹیگری 2 کے جیوری پینل میں خواتین اور بچوں کے تحفظ اور تروی میں اہم کردار ادا کرنے والی کشمیر کی نامور سماجی کارکن فرح زیدی، چمبل اکیڈمی کی کوآرڈینیٹر اور خبر لہریہ کی سینئر صحافی سنیتااورآئی آئی ٹی دہلی کے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز میں سماجیات کی اسسٹنٹ پروفیسر مدھولیکا سونکر شامل تھیں۔
اس سلسلے میں چرخہ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترمہ چیتنا ورما نے بتایا کہ ”یہ ایوارڈ چرخہ کے بانی سنجوئے گھوش سے متاثر ہے، جنہوں نے میڈیا کے تخلیقی استعمال کے ذریعے پسماندہ دیہی برادریوں کی سماجی اور اقتصادی شمولیت کے لیے کام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال چرخہ نے اپنے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے زمرہ 1کے فاتحین کا انتخاب ان کے شائع شدہ مضامین کی بنیاد پر کیا ہے۔جبکہ اس سے قبل انہیں ایوارڈ جیتنے کے بعدفراہم کئے جانے والے تھیم پر مضمون لکھنے ہوتے تھے۔ تاہم گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ان شائع شدہ مضامین کا تھیم خواتین پر تشدد، صنفی امتیاز، خواتین کی کاروباری صلاحیت اور خواتین کو بااختیار بنانے پرہی مبنی تھا۔جبکہ زمرہ 2 کے قواعد میں کسی تبدیلی کے بغیر گزشتہ سال کی طرح ان نوجوان غیر تربیت یافتہ نوعمر مصنفین کا انتخاب کیا گیا ہے جو پسماندہ دیہی خواتین اور نوعمر لڑکیوں سے متعلق مسائل پر سرگرمی سے لکھنا چاہتی ہیں۔ یہ زمرہ صرف نوجوان نوعمر لڑکیوں کے لیے ہی مخصوص ہے تاکہ وہ لکھنے کی طرف مائل ہوں۔ اگلے تین مہینوں میں ان نوعمر لڑکیوں کو خواتین پر تشدد، صنفی امتیاز، خواتین کی کاروباری صلاحیت اور خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی تین مضامین لکھنے ہوں گے۔ اس کے لیے چرخہ انہیں رہنمائی کے طور پر ایک سرپرست بھی فراہم کرے گا۔ ان مضامین کو شائع کرنے کا مقصد دیہی برادریوں میں پسماندہ نوعمر لڑکیوں اور خواتین کی جدوجہد اور کامیابی کی کہانیوں کو سامنے لانا ہے۔
محترمہ چیتنا ورما نے کہا کہ تمام فاتحین کو آنے والے 07 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والے چرخہ کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی کے ذریعہ اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...