Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لوک سبھا انتخابات: انڈین یونین مسلم لیگ اور ڈی ایم کے پارٹی کے درمیان سیٹ تقسیم بات چیت مکمل

by | Feb 24, 2024

انڈین یونین مسلم لیگ کو راماناتھا پورم حلقہ مختص
چنئی۔ (پر یس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل)ا دراوڑ منیٹر ا گژگھم (DMK) کے ساتھ بروز ہفتہ 24فروری کو چنئی انا اریوالئم میں سیٹ تقسیم کے تعلق سے ڈی ایم کے سیٹنگ پینل سے دوسرے دور کی بات چیت ہوئی۔ جس کی قیادت ڈی ایم کے پارٹی کے ریاستی خزانچی اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کررہے تھے۔ میٹنگ میں پینل اراکین کے ساتھ ڈپٹی جنرل سکریٹریان آئی پریاسوامی، ڈاکٹر کے پون موڈی،اے راجہ، پروپگینڈہ کمیٹی سکریٹری ترچی سوااور کڈلور ایسٹ ڈسٹڑکٹ سکریٹری ایم آر کے پنیر سیلوم موجود تھے۔ اسی طرح انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی قیادت میں آئی یو ایم ایل سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے اراکین تمل ناڈو اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، ریاستی خازن راما ناڈ ایم ایس اے شاہ جہاں، قومی سکریٹری آمبور ایچ عبدالباسط،ریاستی سکریٹری آدوترائی اے ایم شاہ جہاں ڈی ایم کے پارٹی کی سیٹ شیئرنگ کمیٹی میٹنگ میں شریک رہے۔دوسرے دور کی بات چیت کے اختتام میں ڈی ایم کے پارٹی نے انڈین یونین مسلم لیگ کو راماناتھا پورم لوک سبھا حلقہ الاٹ کیا ہے۔ بات چیت مکمل ہونے کے بعد ڈی ایم کے صدر و تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کے اے ایم قادرمحی الدین نے سیٹ تقسیم معاہدے پر دستخط کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم کے پارٹی آرگنائزنگ سکریٹری آر ایس بھارتی، ہیڈ کوارٹر سکریٹری درائی مگم خواجہ اور ایم ایس ایف قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد موجود تھے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...