Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

داعش کے پیچھے کون ؟

by | Mar 29, 2024

مشرف شمسی
میرا روڈ ،ممبئی
پاکستان میں ایک دہشت گردی کی کاروائی میں پانچ چینی انجینئر جاں بحق ہوئے ہیں ۔اس دہشت گردی کے واقعہ سے پہلے روس میں ایک میوزک کنسرٹ میں ایک بڑی دہشت گرد کاروائی ہوئی تھی جس میں اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ معصوم لوگوں کی جانیں گئیں ہیں اور اس کاروائی سے پہلے ایران میں دہشت گردوں کی منظم کاروائی ہوئی تھی جس میں سو سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے ۔یہ تینوں کاروائی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔حالانکہ ان تینوں کارروائیوں میں داعش کے نام سامنے آ رہے ہیں لیکن ان تینوں دہشت گرد کارروائیوں کی باریکی سے جانچ کی جائے تو ان کاروائیوں میں داعش کے پیچھے موساد  کے ہاتھ صاف دکھائی دیں گے ۔ایران نے تو اپنے یہاں ہوئے دہشت گردوں کی کاروائی میں داعش کے ساتھ ساتھ موساد کے ہاتھ کی بات کہی ہے ۔روس بھی میوزک کنسرٹ حملے میں گرفتار دہشت گردوں سے جو بات سامنے آ رہی ہے اسمیں بھی شک کی سوئی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب جاتا نظر آ رہا ہے ۔پاکستان میں چینی انجینئروں قتل میں بھلے ہی کسی علاقائی دہشت گرد تنظیم کا نام سامنے آئے ہوں لیکن اس تنظیم کے پیچھے بھی کہیں نہ کہیں موساد کا ہاتھ  ہونے کا شبہ ہے ۔
داعش کی اب تک کی پوری تاریخ دیکھ لیں یہ تنظیم ہمیشہ سے امریکہ اور اسرائیل مخالف ممالک کے خلاف سرگرم ہوتی رہی ہے یا دہشت گرد کاروائی کرتی رہی  ہے جبکہ مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان آج تک امریکہ ،اسرائیل اور مغربی ممالک نے کیے ہیں ۔عراق،افغانستان،لیبیا،شام اور کئی افریقی مسلم ممالک کو برباد اور تباہ کرنے میں امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ رہے ہیں لیکن مسلمانوں کیلئے جہاد کرنے والی یہ تنظیم ان ممالک کو تباہ کرنے والے ملکوں پر کاروائی نہ کر اُن ممالک میں حملے کرتی ہے جو امریکہ اور اُنکے حواریوں کی مسلم مخالف کارروائیوں کی مخالفت کرتی ہیں ۔کچھ سال پہلے یہ بات دنیا کے سامنے آ چکی ہے کہ نام نہاد داعش کے رہنما کا علاج اسرائیل کے اسپتال  میں ہو رہا تھا ۔تعجب تو اس بات کا ہوتا تھا کہ عراق اور شام میں داعش جب اپنے عروج کے دور میں تھا تب بھی اُنہیں خطرناک اسلحے امریکی کمپنی  فراہم کرتا تھا۔داعش کے نام پر پوری دنیا میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش بھی امریکہ اور اسرائیل کی رہی ہے ۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد آخر ایران ،چین اور روس کے شہریوں کو کیوں نشانہ بنایا ؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے کہ یہ تینوں ممالک غزہ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف جس ہدف کے ساتھ زمینی کاروائی کی شروعات کی تھی ،آج جنگ کے چھ مہینے گزر جانے کے بعد بھی اسرائیل اپنے ایک بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو پایا ہے ۔یہ ایران،چین اور روس کی ڈپلو میسی کا کمال ہے کہ اتنا طاقت ور ملک اسرائیل آج کی تاریخ میں دنیا میں تنہا رہ گیا ہے ۔یہاں تک کہ امریکہ نے بھی اقوام متحدہ میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا اور فوراً جنگ بندی کی بات پر مہر ثبت کر دیا ہے جو تاریخ میں پہلی بار تو نہیں لیکن شاد و نادر ہی ہوتا ہے۔
دہشت گرد کاروائی ہمیشہ کمزور کرتا رہا ہے ۔ایک وقت تھا فلسطین کی تنظیمیں اپنی آزادی کے لئے اسرائیل کے خلاف دہشت گرد کاروائی کرتی تھیں ۔کیونکہ اس وقت فلسطین آج کی طرح مضبوط نہیں بنا تھا۔آج اسرائیل دہشت گرد کارروائیاں کر اور کروا رہا ہے اور اس کارروائیوں کو داعش کے کندھے پر ڈال رہا ہے لیکن روس میں دہشت گرد کاروائی کر موساد بری طرح پھنس چکا ہے ۔روسی صدر خود سابقہ سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کے جی بی میں ایک بڑے آفیسر تھے اسلئے اُنہیں معلوم ہے کہ کس طرح حقیقی دہشت گرد یعنی جس ملک کے اشارے پر روس میں دہشت گرد کاروائی ہوئی ہے آن تک پہنچا جا سکے۔روسی صدر پوتن نے اب تک اپنا منہ نہیں کھولا ہے لیکن جو اشارہ دے رہے ہیں وہ کافی خطرناک ہیں اور اُنکا اشارہ موساد کی جانب جا رہا ہے ۔روس کی خفیہ ایجنسی ایک بار اپنی جانچ میں اصل ملزم تک پہنچ گئے تو پھر آگے جو بھی ہوگا دنیا کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...