ڈاکٹر مظفر حسین غزالی انسان ایسی مخلوق ہے جو جانوروں کی طرح ایک جیسی سیدھی سپاٹ زندگی نہیں گزار سکتا ۔ جانوروں ،پرندوں اور کیڑوں کا بیشتر وقت کھانے کی تلاش اور پیٹ بھرنے اور بچا ہوا اپنی نسل کو آگے بڑھانے، لائف سائیکل کو پورا کرنے میں گزرتا ہے ۔ وہ محبوب ترین غذا ملنے...
