جاوید چوہدری جوزف رافیل سے میری ملاقات ایک لائف ٹائم تجربہ تھا۔ جوزف ایمسٹرڈیم میں فاسٹ فوڈ کی سب سے بڑی کمپنی کا مالک تھا۔ شہر میں اس کے پچاس سے زیادہ ریستوران تھے ٗ وہ دن میں آدھ گھنٹہ کیلئے اپنے کسی ریستوران پر جاتا ٗ اپنے کارکنوں سے ملتا ٗ ان کے ساتھ گپ شپ لگاتا...
