نئی دہلی، یکم جولائی (یو این بی): سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے ایک تحقیق کے لیے اپنے تقریباً 7,00,000 اکائونٹ ہولڈروں کے ’نیوز فیڈ‘ میں خفیہ طریقے سے چھیڑ چھاڑ کی۔ اس سلسلے میں ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیس بک معاملہ پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ فیس بک نے ’جذباتی تبدیلی‘ سے متعلق تحقیق کرنے کے لیے اپنے اکائونٹ ہولڈروں کے ’نیوز فیڈ‘ میں گڑبڑی کی تھی۔ اس کے ذریعہ وہ یہ جاننا چاہتی تھی کہ الگ الگ طرح کے ’نیوز فیڈ‘ کا اکائونٹ ہولڈروں کے رویہ پر کیسا اثر ہوتا ہے۔ اس بارے میں پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف دی یو ایس اے میں ایک تحریر شائع ہوا ہے۔ اس کے مطابق یہ تحقیق فیس بک، کورنیل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے 2012 میں کیا۔ سوشل نیٹورکنگ سائٹوں پر فیس بک کے اس قدم کی پرزور تنقید ہو رہی ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...