Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ملک میں قومی زرعی ای۔ بازار کا آغاز

by | Mar 11, 2016

Farmer 2

نئی دہلی(معیشت نیوز) زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت موہن بھائی کلیان جی بھائی نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ حکومت نے قومی زرعی ای بازار (این اے ایم) کے قیام کے لئے 200 کروڑ روپے کے بجٹ کی ایک اسکیم کو یکم جولائی 2015 کو منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کا نفاذ 16۔2015 سے 17۔2016 کے دوران کیا جانا ہے۔ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جو ای پلیٹ فارم سے جڑنے کے خواہاں ہیں، میں 585 تھوک بازار قائم کرکے مناسب ای۔ مارکیٹ پلیٹ فارم کے قیام کے ذریعہ قومی زرعی بازار ( اے ایم) کے نفاذ پر زور دیا جائے گا۔ قومی ای پلیٹ فارم کی رہنما ایجنسی کے لئے اسمال فارمرس ایگری بزنس کنسورشیم (ایس ایف اے سی) کو منتخب کیا گیا ہے۔
چھوٹی آبپاشی کا فروغ
واضح رہے کہ کلیان بھائی کنڈاریہ نےراجیہ سبھا کو یہ بھی بتایا کہ کسانوں میں مائیکرو آبپاشی ٹکنالوجیاں ( چھڑکاؤاور اسپرنکلر دونوں ) کافی مقبول ہیں اور انہیں ان کسانوں کے ذریعہ تیزی سے اپنایا جا رہا ہے ۔
پائیدار زراعت سے متعلق قومی مشن ( این ایم ایس اے ) کے تحت مغربی بنگال سمیت پورے ملک میں بہت چھوٹی آبپاشی پروگراموں سے متعلق قومی مشن کا-15 2014 ءکے دوران ” آن فارم واٹر مینجمنٹ ( او ایف ڈبلیو ایم ) کے نام سے عمل در آمد ہوا ۔ اسی پروگرام پر اب2015-16 ءسے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا ( پی ایم کے ایس وائی ) کے تحت ” فی قطرہ زیادہ فصل “ عنصر کے طور پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔ چھوٹی آبپاشی کے فروغ کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات میں ( i ) ٹریننگ اور بیداری پروگرام ، ( ii ) پرنٹ میڈیا اور ریڈیو اینڈ ٹی وی ٹاکس ، ( iii ) ورک شاپوں ، سیمیناروں اور رابطہ جاتی میٹنگوں کا انعقاد ، ( iv ) نمائشوں ، میلوں اور کسان میلوں کے ذریعہ تشہیر ، ( v ) لٹریچر کی اشاعت اور ( vi ) مختصر فلمیں شامل ہیں ۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں مداخلت
دریں اثنا کلیان جی بھائی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے سلسلے میں کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کچھ روکاوٹیں حائل ہیں : ( i ) سرکاری مداخلتیں کی گئی ہیں ۔ ان میں فصلوں کی محفوظ آبپاشی کے لئے ڈیزل سبسڈی اسکیم پر عمل در آمد ۔ ( ii ) بیجوں کی سبسڈی میں وسعت تاکہ کسانوں کو بیجوں کی مختلف اقسام کے خریدنے میں اضافی خرچ کی بھر پائی کرے ۔( iii ) انٹی گریٹیڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹی کلچر مشن کے تحت پورے سال چلنے والے پودوں یا فصل میں مداخلت ۔ ( iv ) راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا کی ذیلی اسکیم ایڈیشنل فوڈر ڈیولپمنٹ پروگرام میں نفاز ۔ سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائی لینڈ ایگریکلچر نے ریاستی زرعی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے ہنگامی منصوبہ تیار کیا ہے ، جو 600 اضلاع کے لئے ہے ، جو سخت موسم میں زرعی پیداوار میں مدد گار و معاون ثابت ہو گا ۔ اس کے علاوہ ، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا ، منریگا جیسی اسکیمیں بھی کسانوں کی فلاح و بہود کے لئے ہیں ۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ممبئی :گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ جس کا اثر مقامی بازاروں پر بھی نظر آرہا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں گراوٹ ۱۰؍سالہ ’ٹریزری بانڈز‘ کی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دیکھی گئی ہے اس سے اب شرح سود ۴؍ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا...

 پیاز کے ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ، پیاز کے بیج کے ایکسپورٹ پر پابندی ہے : سرکار کی وضاحت

 پیاز کے ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ، پیاز کے بیج کے ایکسپورٹ پر پابندی ہے : سرکار کی وضاحت

نئی دہلی  حکومت ہند نے ملک سے پیاز کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ حکومت نے صرف پیاز کے بیجوں کی برآمد پر پابندی عائد کی ہے ۔ حکومت نے یہ وضاحت پیاز کی برآمد پر مبینہ پابندی کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات اور خبروں کے درمیان دی ہے۔ وزارت تجارت نے پیر کو...