’ایچ پی انک‘ کا 4 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ


سین فرانسسکو، 19 اکتوبر: ایچ پی انک کے ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اس کمپنی کا منصوبہ ہے کہ آئندہ تین سالوں میں 3 سے 4 ہزار ملازمتوں کو ختم کیا جائے۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلیکان ویلی کی اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈایون وسلر نے گزشتہ دنوں نیو یارک میں ہوئی تجزیہ کاری میٹنگ میں کہا کہ پہلے سے اعلان شدہ 3000 ملازمتیں ختم کرنے کے علاوہ یہ قدم ضروری ہے، کیوں کہ پرسنل کمپیوٹر اور پرنٹر کی طلب میں گراوٹ آئی ہے۔
میٹنگ کے دوران ایچ پی نے اپنے سال 2017 کے مالی سال کے لیے منظرنامہ رپورٹ بھی جاری کی۔ اس کا آغاز نومبر سے ہوگا۔ اس کی زر تخمینہ فی شیئر فائدہ نئے مالی سال میں 1.55 سے 1.65 ڈالر اور نقدی روانی 2.3 سے 2.6 ارب ڈالر ہونے کی امید ہے۔ ایچ پی گزشتہ سال ہیولیٹ پیکارڈ صنعت (ایچ پی ای) سے الگ ہوئی تھی۔ موجودہ وقت میں اس میں تقریباً 50 ہزار ملازمین ہیں۔ کمپنی کے چیف فائنانس افسر کیتھی لیساک نے کہا کہ اگر تخفیف 4000 کی سطح پر پہنچی ہے تو تقریباً 1000 ملازمتیں آﺅٹ سورس کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *