نئی دہلی، 30 دسمبر (ایجنسی): ریلائنس جیو نے TRAI کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دے دیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹرائی ان کے جواب سے ضرور مطمئن ہو جائے گا۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیو کے صارفین کو ملنے والا ہپی نیو ائیر آفر جاری رہے گا اور صارفین کو 31 مارچ 2017 تک مفت ڈاٹا اور مفت کال کی سہولت ملتی رہے گی۔ حالانکہ ابھی تک TRAI نے ریلائنس جیو کے جواب کے بعد اپنا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مکیش امبانی کی سربراہی والی کمپنی ریلائنس جیو نے TRAI سے کہا ہے کہ اس کا تازہ وائس اور ڈاٹا پیشکش موجودہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ ان قوانین کے تحت تشہیر کے لیے کسی طرح کی پیش کش کی مدت 90 دن کی مدت کے لیے ہو سکتی ہے۔ ٹرائی نے کمپنی سے اپنی مفت کال اور ڈاٹا پیشکش کو بڑھا کر 31 مارچ 2017 تک کرنے کے لیے وضاحت طلب کی تھی۔ تشہیر کے لیے پیشکش کی 90 دن کی مدت 4 دسمبر کو ختم ہو گئی۔ جیو نے ٹرائی کو اپنی ہپی نیو ائیر پیشکش کے بارے میں تفصیلی نوٹ بھیجا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی یہ پیشکش شروعاتی پیشکش سے کیسے مختلف ہے اور یہ بازار بگاڑنے والی نہیں ہے۔ ٹرائی نے 20 دسمبر کو جیو کو خط بھیج کر پوچھا تھا کہ کیوں نہ اس کی ہپی نیو ائیر پیشکش کو قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جائے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...