بلریاگنج(معیشت نیوز) مشرقی اتر پردیش کا مردم خیز خطہ اعظم گڈھ کے بلریاگنج میں واقع مدرسہ جامعۃ الفلاح میں بقرعید کی مناسبت سے قربانی کا انتظام کیا گیا ہے جس میں احباب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی قربانی جامعۃ الفلاح میں کرواکر ثواب کے حق دار ہوں۔
قربانی اسکیم کے تحت خصی یا بکرہ کے لئے ۸ہزار روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ بڑے جانور میں ایک حصہ کے لئے تین ہزار کی رقم طے کی گئی ہے۔وہ لوگ جو گھروں میں قربانی نہیں کرسکتے اور قربانی کے فریضہ سے سبک دوش ہونا چاہتے ہوں وہ اس کار خیر میں حصہ لے سکتے ہیں۔
جامعۃ الفلاح کے سابق ناظم حضرت مولانا محمد طاہر مدنی حفظہ اللہ کا کہنا ہے کہ ’’ہر برس کی طرح اس برس بھی جامعۃ الفلاح میں قربانی کا انتظام کیا گیا ہے اور تخمیناً ایک رقم مختص کی گئی ہے۔ لہذا جو حضرات اس قربانی اسکیم سے مستفید ہونا چاہتے ہوں وہ اپنی رقم متعلقہ علاقوں کے ذمہ داران کے پاس جمع کروادیں تاکہ ان کے نام سے قربانی کی جا سکے ۔
رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں
اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی...