Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبرا کوسہ میں بھی پھلوں کی قیمتوں میں20سے 30 فیصد کا اضافہ

by | May 17, 2019

پھل

گزشتہ ایک ہفتہ سے سنترے، تربوز،انناس ،لیچی اور انگور کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔پھل، رمضان کے دوران گھروں، دفاتر، افطار پارٹیوں اور مساجد میں لازمی ہوتے ہیں۔
ممبرا: ماہ رمضان اور پھر شدید گرمی کی صورتحال کے سبب ان دنوں ممبرا کوسہ میں سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔چونکہ روزہ افطار کے لئے پھلوں کو ترجیح دی جاتی ہے، اسی لئے ان کی قیمتوں میں اچھال آیا ہے اور اب لوگوں کے جیب پر پھلوں کی قیمتیں بارگراں ثابت ہورہی ہیں۔ شہرتھانے کی دوجڑواں آبادی میں ماہ صیام کی آمد سے ہی پھلوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔پھلوں کے ریٹیل تاجرین کا کہناہے کہ انہیں تھوک تاجرین کی جانب سے جو قیمت وصول کی جارہی ہے اس پر20سے30 فیصد اضافہ کرتے ہوئے پھل فروخت کرنا پڑتا ہے اور وہ اب بھی ویسے ہی کر رہے ہیں اسلئےاگرتھوک تاجرین کی جانب سے ہی اضافی قیمت وصول کی جارہی ہے تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ تھوک تاجرین کا کہناہے کہ گرمی کی شدت سے بازاروں میں اچانک پھلوں کی قلت پیدا ہونے کے سبب قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے۔واضح رہے کہ ممبرا کوسہ میں زیادہ تر مال واشی کے اے ایم پی سی مارکیٹ سے آتا ہے جبکہ کچھ بیوپاری دوسری جگہوں کا بھی رخ کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اے ایم پی سی پھل منڈی میں بھی مسلمانوں کی تعداد قدرے بہتر ہے لیکن رمضان المبارک میں انہوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔
عوام کا ماننا ہے کہ پھلوں کی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے کوئی منظم میکانزم نہ ہونے کے سبب یہ صورتحال پیش آرہی ہےجبکہ کالا بازاری اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعہ قیمتو ں میں اضافہ کی کوششوں کے خلاف کارروائی انتہائی ضروری ہےلیکن المیہ یہ ہے کہ کارروائی کون کرے۔تھوک تاجرین کی جانب سے اچانک قیمتوں میں اضافہ کئے جانے سے ٹھیلہ پر سامان بیچنے والوں کو عوامی برہمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ عوام راست تھوک تاجرین سے سودا نہیں کرتے بلکہ ان کا لین دین ٹھیلہوالوں اور چلر فروشوں سے ہوتا ہے اسی لئے انہیں ان مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ روز قبل میوہ کی قیمتوں میں کوئی ایسااضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا کہ جسے اچھال کہا جاسکے لیکن رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی میوہ کی قیمتو ں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہےجو یہ واضح کر رہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران میوہ کی فروخت پر بھی لوگوں کی نظر ہے کیونکہ عوام میوہ جات کا استعمال بھی کرتے ہیں اسی لئے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے قیمتو ں میں اضافہ کیا جانے لگا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...