Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

by | Dec 10, 2020

نیلوفر یاسمین

نیلوفر یاسمین

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر) عظیم آباد پٹنہ کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ،اور پرویز اختر انسپکٹر کی اہلیہ نیلوفر یاسمین نے ’’ اردو کی نمائندہ تانیثی شاعرات‘‘ کے موضوع پر ڈاکٹر نشاط فاطمہ ،صدر شعبۂ اردو مرزا غالب کالج ،گیا بہار کی رہنمائی میں تحقیقی مقالہ تحریر کیا تھا۔ ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کو مگدھ یونیورسٹی ،بودھ گیا نے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی گراں قدر ڈگری سے سرفراز کیا گیا ۔ ان کے پی ایچ ڈی کے بیرونی ممتحن کے طور پر ڈاکٹر مشتاق احمد ،ر جسٹر ار ایل این متھلا یونیورسٹی دربھنگہ ،بہار اور پروفیسر شاہد رضوی صدر شعبۂ اردو، مگدھ یونیورسٹی تھے۔ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کا اوپن وایوا شعبۂ اردو میں شعبۂ کے طالب علموں، اساتذہ اکرام و اردو ریسرچ اسکالرز کی موجودگی میںمنعقدکیا گیا۔ اس اوپن وایوا کے بعد تمام شرکا ء نے نیلوفر یاسمین کو پر جوش مبارکباد پیش کرتے ہوئے علمی و ادبی شعبے میں مزید کامیابی و کامرانی کے لئے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ نیلوفر یاسمین عظیم آباد پٹنہ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئی اور عظیم آباد کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ہے۔ نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جانے پر عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جانے پر پٹنہ کے علمی ،ادبی، ملی و سماجی حلقے نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

تہجد کی نماز نے مجھے خدا کے قریب کیا اور میں کامیابی کی منزلیں چڑھتی گئی : کرناٹک کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ بشریٰ متین کا انکشاف

تہجد کی نماز نے مجھے خدا کے قریب کیا اور میں کامیابی کی منزلیں چڑھتی گئی : کرناٹک کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ بشریٰ متین کا انکشاف

پرلس اکیڈمی اورنگ آباد میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں اکیڈمی کے سابق طلبہ و طالبات کو استقبالیہ،کثیر تعداد میں معززین شہر کی شرکت اورنگ آباد:’’تہجد کی نماز نے مجھے خدا کے قریب کیا اور میں کامیابی کی منزلیں چڑھتی گئی ‘‘ان خیالات کا اظہار کرناٹک کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ...

حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب

حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب

 حیدرآباد- شیخ محمد یونس کورونا کے اثرات اب آہستہ آہستہ دور ہورہے ہیں، ہر سطح پر سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ۔جن میں تعلیمی میدان بھی شامل ہے۔اب  حیدرآباد سے ایک مثبت خبر آئی ہے۔ مسلم طالبات کی ایک بڑی کامیابی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ دراصل یونیسکو کے تحت چلنے والے اس...

کیا ’نئی قومی تعلیمی پالیسی‘  ہندوستان میں تبدیلی لا سکے گی؟

کیا ’نئی قومی تعلیمی پالیسی‘ ہندوستان میں تبدیلی لا سکے گی؟

محمد علم اللہ ایک ایسے وقت میں جب کہ پورا ہندوستان ایک خطرناک وبائی مرض سے جوجھ رہا ہے، کئی ریاستوں میں سیلاب کی وجہ سے زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے، مرکزی کابینہ نے آنا فانامیں نئی تعلیمی پالیسی کو منظوری دے دی۔جب کہ سول سوسائٹی اور اہل علم نے پہلے ہی اس پر سوالیہ نشان...

مرکزالمعارف اور اس سے ملحقہ اداروں میں آن لائن کلاسس کے آغاز کا فیصلہ

ممبئی:(پریس ریلیز) عالمی وباءکورونا وائرس کی روک تھام کےلیےہندوستان سمیت پوری دنیا میں گزشتہ تقریباً تین ماہ سےلاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پرتعطل کے شکار ہیں۔ گرچہ اب لاک ڈاؤن میں کچھ شرائط کے ساتھ تخفیف ہوئی ہے؛ مگر تعلیمی ادارے تاحال بند...