Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بہت جلد برطانیہ ’اسلامی بانڈز‘ جاری کرنے والا پہلا غیر مسلم ملک ہو گا

by | Oct 30, 2013

’بین الاقوامی کاروبار اور سیاسی راہنماؤں‘ کے اجلاس سے خطاب میں،برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ برطانیہ کا دارالحکومت اسلامی مالیات کا سرکردہ مرکز بن جائے
— برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ’سکوک بانڈز‘ جاری کرنے والا ہے، اور اس طرح، وہ اسلامی بانڈز جاری کرنے والا پہلا غیر اسلامی ملک ہوگا۔مسٹر کیمرون نے یہ بات لندن میں بین الاقوامی کاروبار اور سیاسی راہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اُنھوں نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ برطانیہ کا دارالحکومت اسلامی مالیات کا سرکردہ مرکز بن جائے۔اُن کے بقول، لوگ برسوں سے مسلمان ملکوں سے باہر، اسلامی بانڈ یا ’سکوک‘ کےجاری کیے جانے کی بات کرتے آئے ہیں، لیکن کبھی ایسا ہو نہیں پایا۔ ایسی تبدیلی لانے کے لیے عملی نقطہٴنظر اور سیای عزم کی ضرورت ہوا کرتی ہے، اور یہاں برطانیہ میں، ہمارے پاس یہ دونوں ہی موجود ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ لندن ’نئی شرعی منڈی کے اشاریہ‘ کا مقام بھی ہوگا، جہاں سے اسلامی طرز کی سرمایہ کاری میں اتار چڑھاؤ کا شمار کیا جائے گا۔اسلامی مالیات اسلامی قانون، جسے شریعہ کہا جاتا ہے، سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں سود پر ممانعت ہےاور سودا صرف و صرف بدلے میں واضح اثاثوں کی صورت میں ہی ہو سکتا ہے۔ اس نظام میں محض اندازوں اور مستقبل کے سودوں پر بھی ممانعت ہوتی ہے۔افغان صدرحامد کرزئی نے لندن کے اجلاس کو، جسے ’عالم اسلام کا اقتصادی فورم‘ بھی کہا جاتا ہے، بتایا کہ اسلامی دنیا میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ عالمی افزائش اور خوش حالی کا موجب بن سکے۔اسلامی سرمایہ کاری کی منڈی پہلے ہی تیزی سے فروغ پا رہی ہے، جس کے بارے میں توقعات یہ ہیں کہ اگلے سال اس کی مالیت دو ٹرلین ڈالر کے برابر ہو جائے گی۔پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف اور اردن کے شاہ عبد اللہ اِس فورم میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں، جس میں 1500سے زائد وفود شرکت کر رہے ہیں۔لندن وہ پہلا غیر مسلم شہر ہے جس نے اِس اجلاس کا انعقاد کیا، جو فورم نو برس قبل تشکیل دیا گیا تھا۔وزیر اعظم کیمرون نے کہا کہ عالمِ اسلام کے بعد برطانیہ کا دارالحکومت پہلے ہی اسلامی مالیات کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔

Recent Posts

رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں

اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی...

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

ڈاکٹر علیم خان فلکی،صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد کیا وجہ ہے کہ یوں تو بے شمار بدترین حرام جیسے جھوٹ، جہیز، رشوت، سود، لوٹ، چوری وغیرہ میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ملوّث ہے لیکن جیسے ہی لائف انشورنس کا نام آتا ہے ہر ایک کی زبان پر پہلے...

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

ذمہ داران مدارس کو پریشانیوں سے نکالنا ہمارا دینی فریضہ ہے :معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر سید زاہد احمد علیگ کا اعلان ممبئی: (معیشت نیوز) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے دینی مدارس کے ذمہ داران مالیات کی فراہمی سے متعلق انتہائی فکر مند ہیں۔ مدراس کے...

مدارس اسلامیہ کے معاشی مسائل ،لاک ڈائون اور ملی جذبہ

مدارس اسلامیہ کے معاشی مسائل ،لاک ڈائون اور ملی جذبہ

........دانش ریاض میں جس سوسائٹی میں رہتا ہوں وہاں کئی برس قبل سوسائٹی کے مکینوں نےمکتب عمر فاروق کی بنیاد رکھی۔ ان کی خواہش تھی کہ مقامی بچے دینی تعلیم سے مستفید ہوں اور اسلام کی بنیادی تعلیم سےاپنے آپ کو آراستہ کرلیں ۔بالآخر معمولی فیس پر تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا...