مہنگائی سے پریشان بے روزگار مزدوروں کااحتجاج

آئی ٹی آئی چوراہے سے کلکٹرآفس تک نکالی ریلی
ناندیڑ، یکم جولائی (یو این بی): مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پر دباؤ بنانے کی غرض سے مزدوروں نے ایک مورچہ نکالا ۔مزدور یونین کی جانب سے نکالے گئے مورچہ میں سیکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔مورچہ میں شامل احتجاجیوںنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور مزدوروں کے تئیں حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کیخلاف ناراضگی ظاہر کی ۔آئی ٹی آئی چوراہے سے اس مورچہ کا آغاز ہوا ۔ہنگولی گیٹ اور بریج سے ہوتے ہوئے یہ لوگ دفتر ضلع کلکٹر کے پاس جمع ہوئے اور وہاں ایک احتجاجی دھرنے کی شکل لے لی ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مزدوروںکو ان دنوں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔بے روزگاری کی مار جھیل رہے ان مزدوروں نے مورچہ کے ذریعہ اپنے مسائل اجا گر کرنے کی کوشش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *