Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

این ڈی اے کے اچھے دن صرف امیروں کے لئے

by | Jul 3, 2014

اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر این سی پی کے ریاستی صدر کا پوری ریاست میں اجلاس کرنے کا اعلان
ممبئی۔3جولائی(یو این این) راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے آج یہاں مہنگائی کے معاملے میں این ڈی اے پر زبردست تنقید کی اور کہا ہے کہ عوام کے اچھے دن لانے کی دعویدار حکومت کے اچھے دن صرف امیروں کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریل کرائے میں اضافے سے لے کر پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے عوام کے سامنے این ڈی اے کی قلعی اتار دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں ہم اپنی پارٹی اور حکومت کی کارکردگی سے عوام کو خاطر خواہ طریقے سے واقف نہیں کراسکے۔ لیکن اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر ہم اپنی اس کوتاہی کو دور کرتے ہوئے ریاستی سطح پر عوام کو حکومت اور پارٹی کی کاکردگی سے واقف کرانے کا ہم نے تہیہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح پر تمام اضلاع اور میونسپل کارپوریشن کے مقامات پر ہم عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کررہے ہیں اور انہیں عوامی فلاح وبہبود کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کرارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے زیراہتمام ریاستی سطح پر ’نرادھار ‘ اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف سطح پر کارکنان سے براہِ راست رابطہ کرکے تنظیمی لحاظ سے ان کے اندر جوش وجذبہ پیدا کرنا ، پارٹی اور حکومت نے جو عوامی فلاح کے کام کئے ہیں، ان سے عوام کو متعارف کرانے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہو ںنے کہا ہر ضلع سطح پر اس نرادھار اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی ابتداء یکم جولائی کو پالگھر میں ہونے والے اجلاس سے ہوچکا ہے۔ اسی طرح آئندہ کل یعنی جمعہ کو احمد نگر اور اور سنیچر پانچ جولائی کو کلیان ڈومبیولی نیز ۶ جولائی کو جلگاؤں میں اجلاس کا انعقاد ہوگا۔ان اجلاسوں میں ہم نے گزشتہ دس سالوں میں عوام کے لئے کیا کیا اور آئندہ کیا کرنے کا پروگرام ہے، اس تعلق سے ہم عوام کو واقف کرائیں گے۔انہوں نے ریاست میں مراٹھا اور مسلم ریزرویشن کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مراٹھا اور مسلم سماج کو دیا گیا ریزرویشن مبنی بر انصاف ہے ہے اور اس پر عملدرآمد کے تعلق سے بہت جلد حکومت کی جانب سے جی آر جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا اس ریزرویشن سے ہمارا کوئی سیاسی مفاد وابستہ نہیں ہے، یہ ریزرویشن کمیشنوں کی شفارشات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔البتہ پارٹی کے اچھے فیصلوں سے بہتر نتیجہ برآمد ہوگا۔بی ایس پی سے اتحاد کئے جانے کے امکان کے تعلق سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں جناب تٹکرے نے کہا کہ گزشتہ دو اسمبلی انتخابات سے کانگریس کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے اور آئندہ بھی یہ اتحاد برقرار رہے گا ، لیکن زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا ہمارا موقف برقرار رہے گا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...