
اب صرف 30 سکنڈ میں ریزرویشن ہوگا
نئی دہلی ، 4 جولائی (یو این بی ) ہندوستانی ریلوے کے لئے ٹکٹ کاٹنے والی کمپنی IRCTCکے نئے نظام سے آپ محض 30 سکنڈ میں میں ٹکٹ ریزرو کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ وہ ایک نئے ویب سائٹ کے ذریعے یہ کام کر رہی ہے۔ یہ ویب سائٹ پہلے کی ویب سائٹ کے مقابلے کافی تیز ہے۔ ویب سائٹ کا نام www.nget.irctc.co.in ہے ۔ ریلوے کا دعوی ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اس سے ریزرویشن ایک چوتھائی وقت میں ہی ہو جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ویب سائٹ کو بنانے اور اس میں پرانی ویب سائٹ کو ضم کرنے میں ریلوے نے 69 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ یہ اگلے ایک دہائی تک کام آئے گا۔ فی الحال جو لوگ IRCTC کی پرانی ویب سائٹ میں لاگ ہیں، انہیں اس ویب سائٹ پر آنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ یعنی پرانی ویب سائٹ مکمل طور پر کام کرنا بند کر چکی ہے۔ IRCTC نے اپنے لاکھوں گاہکوں کو اس ارادے کے ایس ایم ایس بھیجے ہیں اور ای ٹکٹ بکنگ کے لئے ان سے نئی ویب سائٹ پر آنے کی اپیل کی ہے۔ نئی ویب سائٹ سے ایک منٹ میں000 7 ٹکٹ بک کی جا رہی ہیں جبکہ پہلے محض2000 ٹکٹیں بک ہوتی تھیں۔ نئی ویب سائٹ پر بکنگ کرانا بہت آسان ہے ۔