سپریم کورٹ میں سبرت رائے معاملے پر فیصلہ محفوظ

نئی دہلی ، 4 جولائی (یو این بی) سپریم کورٹ نے آج سبت رائے سہارا معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ گزشتہ چار مہینے سے جیل میں قید سہارا کے سربراہ سبرت رائے نے آج سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ انہیں اپنی جائیدادیں بیچ کر ضمانت کے لئے دس ہزار کروڑ روپے کا بندو بست کرنے کے لئے چالیس دن کے لئے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

سبرت رائے نے سرمایہ کاروں کا پیسہ لوٹانے کے لئے نیویارک اور لندن کے عالیشان ہوٹل فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی سربراہی والی بنچ نے سہارا کی ان بین الاقوامی جائیدادوں کو فروخت کرنے کے بارے میں کچھ اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا کہ کمپنی کو پہلے ملک میں اپنی جائیدادوں کوشفاف کرنا چاہئے۔
سبرت رائے کی جانب سے سینئر وکیل راجیو دھون نے کہا کہ ملک میں موجود جائیدادوں کو بیچنے سے ہو سکتا ہے کہ پانچ ہزار کروڑ روپے کا بند و بست نہ ہو سکے۔ انہوں نے رائے کو نیویارک میں ہوٹل ڈریم ڈاؤن ٹاؤن اور دی پلازاہ اور لندن میں گراس وینر ہاؤس کو فروخت کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے بات چیت جاری ہے۔
خیال رہے کہ سبرت رائے چار مارچ سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *