مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

دیوبند 5 جولائی (یو این بی): دیوبند کے معروف ٹیکنیکل ادارہ مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں 5؍جولائی کو نئے تعلیمی سال 2014کے داخلوں کے لئے شیخ الہند ہال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ادارہ کے پرنسپل نوشاد احمد نے پریس کو جاری بیان میں بتایا کہ مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں دوسالہ ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کے لئے آج داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کرایا گیا۔دوسالہ کورس کے تحت ادارہ میںٹریننگ دی جانیوالی الیکٹرونکس مکینک،الیکٹریشن ،ڈرافٹس مین سول،وائر مین اور فٹر ٹریڈ میں داخلہ کے لئے 500امید وار طلبہ داخلہ ٹیسٹ میں شامل ہوئے ۔انہوںنے بتایا کہ جن امیدواروں نے داخلہ کے لئے تحریری داخلہ ٹیسٹ دیا ہے ان کی اصل تعلیمی اسناد ودیگر کاغذات کی جانچ آئندہ 7؍جولائی کو کی جائے گی۔اس کے بعد اسی روز کامیاب طلبہ کے انٹرویو لیے جائیں گے۔یہ انٹر ویو بھی مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں ہی منعقدہونگے۔ادراہ کے پرنسپل نوشا د احمد نے بتایا کہ ادارہ میں چلائی جانے والی 5ٹریڈس کے لئے 147داخلے کئے جائیں گے۔جس کے لئے 500طلبہ نے داخلہ امتحان دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد میں تنویر احمد ،اجے ویر سنگھ ،نیرج کمار،محمد شاکر ،محمد کامل ،پردیپ شرما،گوہر نبی ،پروین چند پانڈے ،محمد راشد،سچن کمار ،سید نجم ،محمد شہزاد ،مسرت علی،ناحید ،محمد طارق،کلیم ہاشمی ،سمیر اور محمد روش کے علاوہ اسٹاف کے تمام ممبران نے بھر پور تعاون کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *