Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ڈیجیٹل میڈیا میں’’علی نستعلیق‘‘ انقلاب برپا کرے گا:سید منظر

by | Nov 27, 2015

 ایکسس سوفٹ میڈیا کے ڈائرکٹر سید منظر

ایکسس سوفٹ میڈیا کے ڈائرکٹر سید منظر

واٹس ایپ ، فیس بک ودیگر سوشل سائٹس اورمیڈیا میں اردو زبان کونستعلیق رسم الخط میں بآسانی پڑھا جاسکے گا۔
نمائندہ معیشت ڈاٹ اِن
ممبئی:( معیشت نیوز) اردو زبان کے چاہنے والوں کیلئے یقیناًیہ ایک خوش خبری ہے کہ اب اردو ویب سائٹس اورسو شل میڈیا، واٹس ایپ ، فیس بک، اسکائپ وغیرہ میں آپ اردو کا رسم الخط نستعلیق میں خط و کتابت کے لیے استعمال کرسکیں گے ۔انٹرنیٹ پر یوں تو کئی فونٹ موجود ہیں جسے لوگ ڈائون لوڈ کرکے استعمال کرتے ہیں لیکن لوگوں کو پڑھنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔دراصل اردو رسم الخط نستعلیق نہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں کئی کروڑ اردو جاننے والوں کو مجبوراً عربی نسخ فونٹ استعمال کرنا پڑرہا ہے۔ممبئی کی ایکسس سوفٹ میڈیا نے مخصوص تکینک کے ذریعے ’’علی نستعلیق‘‘ فونٹ کو ترتیب دیا ہے۔ ایکسس سوفٹ میڈیا کے سربراہ سید منظر کے ذریعے پروگرام کیے گئے’’ علی نستعلیق‘‘ فونٹ میں بہت سی خوبیاں موجودہیں جو صارفین کو سہولت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوںگی۔ سید منظر کے مطابق ’’۱۹۹۵ میں جس طرح نوری نستعلیق نے ان پیج استعمال کرنے والوں میں انقلاب برپا کردیا تھا اسی طرح ’’علی نستعلیق ‘‘ڈیجیٹل دنیا میں انقلاب برپا کردے گا‘‘۔واضح رہے کہ یہ فونٹ کسی بھی ویب سائٹ پر ’’امبیڈ‘‘ ہوسکتا ہے ۔جس سے فیس بک ، جی میل اور دیگرسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر خط کتابت ، میسج اور نوٹس وغیرہ اردو نستعلیق رسم الخط میں لکھے اورپڑھے جاسکیںگے۔ علی نستعلیق کی تیاری کے بارے میں سید منظر اور عارف انجم کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سےاس طرح کے جدیدنستعلیق بنانے کی کوشش میں لگے رہےابھی تک ایسا کوئی نستعلیق فونٹ نہیں بن پایا تھا جو کمپیوٹر کی جدید تکنیک کے مطابق مختلف پلیٹ فارم پر بیک وقت چل سکے ۔گوگل اور مائیکروسوفٹ جیسی بڑی کمپنیاں بھی اردو نستعلیق فونٹ کی تیاری میں کوئی ٹھوس کامیابی حاصل نہیں کرپائیں۔ الحمد للہ! آج ہم فونٹ کو تیار کرنے میں کامیاب ہوئے اور ہمیں یقین ہے کہ بہت جلداہلِ اردو ہماری اس جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ اس فونٹ کی تیاری میں خطاطی سے لے کر فونٹ کی شکل اور پھر ٹیسٹنگ تمام مراحل کو پار کرنے میں ہمیں تین برسوں کی دن رات محنت کے بعد اس کام کو مکمل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔اس کی ابتدائی شکلیں کاتب عثمان علی جونپوری نے لکھیں جسے اس فونٹ کےڈیزائنرعارف انجم انصاری نے کمپیوٹر پر ڈیجیٹل خطاطی کی تکنیک پر ڈیزائن کیا ہے ،یہ فونٹ خطاطی کی دہلوی طرز تحریرکے مطابق ہےاور کمپیوٹر ، موبائل کی نستعلیق کتابت کیلئے نہایت موزوں فونٹ ہے۔اس کی ٹیسٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے اور عنقریب یہ فونٹ آپ کے موبائل ، کمپیوٹر ، ٹیب وغیرہ پر میسر ہوگا۔کمپیوٹر پر دُنیائے اردو کی اس نئی ایجاد کے تخلیق کارسید منظراور عارف انجم نے ’’علی نستعلیق‘‘ فونٹ کے مکمل ہونے پر اعتماد اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اس محنت کا ثمرہ اردو زبان کے چاہنے والوں کو بہت جلد مل سکے گا۔سید منظر کی اس نئی ایجاد کو اردو دنیا میں ایک انقلاب کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ممبئی :گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ جس کا اثر مقامی بازاروں پر بھی نظر آرہا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں گراوٹ ۱۰؍سالہ ’ٹریزری بانڈز‘ کی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دیکھی گئی ہے اس سے اب شرح سود ۴؍ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا...

 پیاز کے ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ، پیاز کے بیج کے ایکسپورٹ پر پابندی ہے : سرکار کی وضاحت

 پیاز کے ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ، پیاز کے بیج کے ایکسپورٹ پر پابندی ہے : سرکار کی وضاحت

نئی دہلی  حکومت ہند نے ملک سے پیاز کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ حکومت نے صرف پیاز کے بیجوں کی برآمد پر پابندی عائد کی ہے ۔ حکومت نے یہ وضاحت پیاز کی برآمد پر مبینہ پابندی کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات اور خبروں کے درمیان دی ہے۔ وزارت تجارت نے پیر کو...