گائے کا پیشاب: رام دیو کے خلاف مسلمانوں میں سخت ناراضگی
گائے کا پیشاب: رام دیو کے خلاف مسلمانوں میں سخت ناراضگی
منصور عالم عرفانی بیورو چیف معیشت ڈاٹ اِن تمل ناڈو)
چنئی(معیشت نیوز)با با رام دیو کی فوڈ کمپنی پتانجلی کی چند مصنوعات کے خلاف ریاست کی ایک مسلم آرگنازیشن تمل ناڈو توحید جماعت نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے، جس میں بابا رام دو کی جانب سے بنائے جا رہے اہم مصنوعات کو حرام قرار دیتے ہوئے مسلمانوں سے کلی طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ پتانجلی کی کچھ مصنوعات میں گائے کی پیشاب کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ گائے کا پیشاب اسلام میں نا جائز ہے ،اس لئے گائے کی پیشاب سے بنی ہوئی چیز مسلمانوں کے لئے استعمال کرنا یا کھانا ہر گز جائز نہیں ہو سکتا ، پتانجلی کے مصنوعات میں خصوصا کاسمٹک، کھانے والی دوا، اور کھانے کی کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا گیا ہے، اس فتویٰ کے میڈیا میں آنے کے بعد پورے ملک کے مسلمانوں میں بابا رام دیو کے خلاف زبردست غصے اور ناراضگی پائی جا رہی ہے،، ریاست میں تمل ناڈو توحید جماعت کے فتوے کا مسلمانوں پر فوری اثر ہوا ہے، اورمسلمانوں نے بابا رام دیو کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا ہے، جگہ جگہ رام دیو کے اس مصنوعات کے خلاف احتجاج اور اس سے بچنے کی لوگوں کو تلقین کی جا رہی ہے ۔
واضح ہو کہ پتانجلی کی کئی مصنوعات میں گائے کی پیشاب کے استعمال کی بات خود کمپنی کے مالک بابا رام دیو نے قبول کیا ہے، اورایسی مصنوعات جس میں پیشاب کا استعمال ہوتا ہے اس پر واضح طور پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اس میں پیشاب کا استعمال کیا گیا ہے، یاد رہے کہ تمل ناڈو توحید جماعت پوری ریاست کے مذہبی جماعتوں میں سے ایک فعال اوربا اثر مسلم تنظیم ہے۔