Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

واکس ویگن کمپنی امریکی کار ڈیلروں کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

by | Oct 3, 2016

سین فرانسسکو: موٹرساز کمپنی واکس ویگن، امریکی کار ڈیلروں کو ایک ارب20 کروڑ ڈالر تک زرتلافی اد کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔ کار ڈیلروں کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مضر صحت دھوئیں کے اخراج کو چھپانے کے اسکینڈل میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ یہ معاہدہ جمعے کے روز سین فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔

معاہدے کی شرائط کے تحت آٹو ڈیلراس سے باہر نکل سکتے ہیں اور واکس ویگن کے خلاف اپنے دعوے دائرکرسکتے ہیں۔ اس معاہدے کے مؤثر ہونے سے قبل ایک جج کی لازمی منظوری درکار ہوگی۔

اس سے پہلے واکس ویگن نے کارمالکان کے وکیلوں سے معاہدہ طے کرلیا تھا، جس کے تحت اسے اپنی فروخت کردہ گاڑیوں کو واپس لینے یا ان کی مرمت کرنے پر اندازاً 10 ارب ڈالر صرف کرنے تھے۔ ان گاڑیوں کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار تھی۔ کمپنی کو اپنی غلط بیانی کے سلسلے میں گاڑی مالکان کو 5100 سے لے کر 10،000 ہزارڈالر فی کس اضافی ادا کرنے تھے۔

گاڑیوں کی مرمت کے امور ابھی طے نہیں ہوئے ہیں۔

جمعے کے روز گاڑیوں کے مالکان کے وکیلوں نے عدالت کو بتایا کہ تین لاکھ 11 ہزار سے زیادہ مالکان نے اس معاہدے میں شامل ہونے کے لیے اپنے نام درج کرائے ہیں جب کہ محض 33 سو افراد نے اس معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاہدے میں مضر صحت گیسوں کے اخراج سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے لیے دو ارب 70 کروڑ اور مضر صحت گیسیں خارج نہ کرنے والی گاڑیوں کے فروغ کےلیے دو ارب ڈالر کی اضافی رقوم شامل ہیں۔

ایک امریکی ڈسٹرکٹ جج نے جولائی میں معاہدے کی ابتدائی منظوری دی تھی جب کہ حتمی فیصلہ 18 اکتوبر کو متوقع ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ممبئی :گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ جس کا اثر مقامی بازاروں پر بھی نظر آرہا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں گراوٹ ۱۰؍سالہ ’ٹریزری بانڈز‘ کی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دیکھی گئی ہے اس سے اب شرح سود ۴؍ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا...