Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دال کی بڑھتی قیمت: اب ڈاکیہ آپ کے گھر پہنچائے گا دال

by | Oct 15, 2016


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ایجنسی): دال کی قیمت میں اضافے سے عوام کافی پریشان ہے اور سرکار نے اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے ایک بے حد اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بازار میں دالوں کی بڑھتی قیمت اور سرکاری ریٹیل سنٹروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے مودی حکومت نے عزم کیا ہے کہ ابھی تک جو ڈاک گھر آپ کو چٹھیاں اور پارسل پہنچانے کا کام کرتے آئے ہیں وہ جلد ہی آپ کے گھر دال لے کر جائیں۔ جی ہاں، حکومت ڈاک گھر کے اس مضبوط نیٹورک کا استعمال لوگوں کو سستی شرح میں دال دستیاب کرانے کے لیے کرنے والی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومتوں کے پاس اتنے ریٹیل سنٹر موجود ہی نہیں ہیں جتنی دال کی طلب وہاں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت ملک بھر میں سبسیڈی حاصل دلہنوں کی فروخت ڈاک گھروں کے بڑے نیٹورک کے ذریعہ کرے گی۔ ان دلہنوں میں اڑد، چنا اور تووَر کے دال شامل ہوں گے اور حکومت کا مقصد رواں تہواروں کے دوران ان دالوں کی دستیابی کو یقینی کرانا ہے۔ صارفین امور کے محکمہ کے سکریٹری ہیم پانڈے کی قیادت والی انٹر منسٹریل کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ممبئی :گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ جس کا اثر مقامی بازاروں پر بھی نظر آرہا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں گراوٹ ۱۰؍سالہ ’ٹریزری بانڈز‘ کی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دیکھی گئی ہے اس سے اب شرح سود ۴؍ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا...

 پیاز کے ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ، پیاز کے بیج کے ایکسپورٹ پر پابندی ہے : سرکار کی وضاحت

 پیاز کے ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ، پیاز کے بیج کے ایکسپورٹ پر پابندی ہے : سرکار کی وضاحت

نئی دہلی  حکومت ہند نے ملک سے پیاز کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ حکومت نے صرف پیاز کے بیجوں کی برآمد پر پابندی عائد کی ہے ۔ حکومت نے یہ وضاحت پیاز کی برآمد پر مبینہ پابندی کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات اور خبروں کے درمیان دی ہے۔ وزارت تجارت نے پیر کو...