محکمہ برائے صارفین امور کے تحت صارفین میلہ کا انعقاد 20 اکتوبر کو


نئی دلّی ،19 اکتوبر (ایجنسی): صارفین، کمپنیوں، ضابطہ کاروں اورصارفین کے امور کے ڈائریکٹوریٹ کو صارفین میں بیداری لانے اور ممکنہ شکایات کے ازالے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر لانے اور شکایات کا موقع پر ہی اندراج کرنے کے مقصد سے صارفین امور کا محکمہ کل یعنی 20 اکتوبر، 2016 کو کناٹ پیلیس نئی دلّی کے مرکزی پارک میں ایک صارفین میلہ منعقد کر رہا ہے ۔

اس میلے کے شراکت دار ایسوچیم ، سی آئی آئی ، ڈی آئی سی سی آئی ، فکی اور پی ایچ ڈی چیمبرس جیسے صنعتی ادارے ہیں جبکہ ایف ایس ایس اے آئی ، ٹرائی ، بی ای ای جیسے ضابطہ کار بھی اس میلے میں شرکت کریں گے ۔

میلے میں ایک قومی ہیلپ لائن کی مدد سے صارفین کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق معلومات فراہم کرائی جا ئے گی ۔ صارفین امور کے محکمہ 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2016تک سووچھتا پکھواڑہ منا رہا ہے ۔ اس موقع کو اس بات کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا کہ صارفین کو اپنے آس پاس کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری سے آگاہ کیا جائے گا ۔اسکولی بچوں کے ذریعہ صارفین سے متعلق بیداری اور صفائی ستھرائی کے بارے میں نکڑ ناٹکوں کا اہتمام کیا جائے گا نیز پوسٹر بنانے کے مقابلے کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *