اسٹیٹ بینک آئندہ سات سالوں میں 7070 اے ٹی ایم نصب کرے گا


ممبئی، 3 نومبر (ایجنسی): اسٹیٹ بینک آف انڈیا اپنے اے ٹی ایم نیٹورک کی توسیع کے دیرینہ منصوبہ کے تحت آئندہ سات سالوں میں ملک بھر میں 7070 این سی آر سیلف سرو 22 ای آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) لگائے گا۔ یہ جانکاری اسٹیٹ بینک کے ایک افسر نے دی۔ اتنی بڑی تعداد میں اے ٹی ایم لگانے کے کام کو این سی آر کارپوریشن انجام دے گا۔ بین الاقوامی کمپنی این سی آر کارپوریشن کا صدر دفتر امریکہ کے جارجیا واقع دلوتھ میں ہے۔ یہ کمپنی کا ہندوستان میں اب تک کا سب سے بڑا کام ہے۔ اس پر 334 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ہر اے ٹی ایم میں جعل سازی روکنے کے لیے حفاظت کے جدید انتظامات کیے جائیں گے۔ اس سے اسٹیٹ بینک کو اپنی پہنچ کو وسعت دینے میں اور اقتصادی مقاصد کے حصول میں کافی مدد ملے گی۔
اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی آئی او مرتیونجے مہاپترا نے کہا کہ یہ ملک میں ہمارے 57 ہزار سے زائد اے ٹی ایم چینل کے نیٹورک کو مضبوطی دے گا۔ این سی آر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر نوروز دستور نے کہا کہ اے ٹی ایم دنیا بھر میں جرائم پیشوں کے نشانے پر ہیں۔ ایسے میں این سی آر سیلف سرو 22 ای اے ٹی ایم کی حفاظت کے لیے کئی طریقے اختیار کرتا ہے۔ ہندوستان میں 23 کروڑ 30 لاکھ لوگ اب تک کبھی بینک نہیں گئے۔ چھ لاکھ گاﺅں میں صرف 74 ہزار گاﺅں کے لوگوں کی ہی بینک تک پہنچ ہے۔ دنیا کے 180 ممالک میں تقریباً 30 لاکھ اے ٹی ایم ہیں جن میں امریکہ کی اس کمپنی کے تقریباً 8 لاکھ اے ٹی ایم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *