سونے کی قیمت 10 مہینے میں سب سے ذیلی سطح پر پہنچی


نئی دہلی، 9 دسمبر (ایجنسی): جمعہ کو سونے کی قیمت میں 130 روپے کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ اس کے ساتھ ہی سونا 28,580 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر پہنچ گیا ہے، جو کہ اس کے 10 مہینے کی ذیلی سطح ہے۔ یہ گراوٹ کمزور عالمی رخ اور گھریلو بازار میں زیورات کی طلب میں آئی کمی کے سبب دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حالانکہ چاندی کی قیمت میں کچھ تیزی دیکھنے کو ملی ہے اور یہ 250 روپے کے اضافے کے ساتھ 41,850 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔
ٹریڈرس کا ماننا ہے کہ نوٹ بندی کے اثر سے صرافہ بازار میں سونے کی طلب میں زبردست کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں دباﺅ ہونے کی وجہ سے گھریلو بازار میں بھی گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب ڈالر انڈیکس میں مضبوطی بڑھنے کے سبب سونے کی چمک پھیکی پڑ رہی ہے کیوں کہ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کی طلب گھٹ رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 8 نومبر کو 500 اور 1000 روپے کے بڑے نوٹوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد سے لے کر اب تک بازار میں نقدی کی قلت سے ہر کوئی پریشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *