حیدر آباد، 14 دسمبر (ایجنسی): ٹیکسی سروس مہیا کرنے والی کمپنی اوبیر نے اپنے بائک ٹیکسی سروس ’اوبیر موٹو‘ کا یہاں افتتاح کیا۔ تلنگانہ کے وزیر صنعت کے ٹی راما راﺅ اور اوبیر کے بانی و چیف ایگزیکٹیو افسر ٹریوس کیلینک کی موجودگی میں اس سروس کا افتتاح ہوا۔ کیلینک نے بتایا کہ میں اوبیر موٹو کی لانچنگ حیدر آباد میں ہونے کے تئیں کافی پرجوش ہوں۔ یہ شہر کے چاروں جانب ایک تیز، آسان اور کفایتی متبادل ہے۔ تلنگانہ کی ایک ترقی پذیر اور آگے کی سوچ رکھنے والی حکومت کے ساتھ اسمارٹ اسپیڈ سولیوشن پر کام کرنا کافی بہتر ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران اوبیر اور حیدر آباد میٹرو ریل لمیٹڈ کے درمیان ایک ایم او یو پر بھی دستخط ہوا ہے جس سے سفر کے لیے میٹرو کا استعمال کرنے والوں تک اوبیر موٹو کی پہنچ بنانے میں مدد ملے گی۔ بائک ٹیکسی سروس کے تحت اوبیر صارفین کو کرائے پر بائک مہیا کرائے گا۔ اس کے لیے اوبیر کا ایپلی کیشن ہونالازمی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شوقیہ طور پر بھی بائک سروس لینا پسند کرتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی بھی بائک کو کرائے پر لے سکتے ہیں۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...