ای-والیٹ اور بینکنگ ایپ محفوظ نہیں: کوالکوم


نئی دہلی، 14 دسمبر (ایجنسی): ایک جانب مرکزی حکومت ملک میں موبائل فون کے ذریعہ ڈیجیٹل پیمنٹ کو فروغ دینے پر زور دے رہی ہے، وہیں چپ سٹ بنانے والی کمپنی کوالکوم کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کوئی بھی موبائل ایپلی کیشن محفوظ نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کوئی بھی ای-والیٹ اور موبائل بینکنگ ایپ ہارڈ ویئر سطح کی سیکورٹی کا استعمال نہیں کرتا ہے جس سے آن لائن لین دین کو زیادہ محفوظ رکھا جا سکے۔ کوالکوم کے سینئر ڈائریکٹر پروڈکٹ منیجر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے زیادہ تر بینکنگ اور والیٹ ایپس ہارڈ ویئر سیکورٹی کا استعمال نہیں کرتے۔ وہ پوری طرح سے اینڈرائیڈ موڈ میں چلتے ہیں اور صارفین کے پاسورڈ کو آسانی سے چرایا جا سکتا ہے۔ صارفین کے فنگر پرنٹس کو بھی کیپچر کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان میں ڈیجیٹل والیٹ اور موبائل بینکنگ ایپس کے لیے یہ باعث فکر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *