نئی دہلی، 7 جنوری (ایجنسی): ملک میں نئے سال سے قبل کی شام یعنی 31 دسمبر کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے وہاٹس اَپ پر 14 ارب پیغامات بھیجے گئے۔ لوگوں نے اس مرتبہ روایتی وسائل مثلاً ایس ایم ایس یا گریٹنگ کارڈ کی جگہ نئے سال کی مبارکباد پیش کرنے کے لیے وہاٹس اَپ کا استعمال کیا۔ فیس بک کی ملکیت والی کمپنی کے لیے ہندوستان سب سے بڑا بازار ہے۔ اس کے کل صارفین میں 16 کروڑ سے زیادہ ہندوستان میں ہیں۔ وہاٹس اَپ کے ذریعہ بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق صرف 31 دسمبر 2016 کو ہی 14 ارب پیغامات بھیجے گئے۔ یہ ہندوستان میں پیغامات ارسال کرنے سے متعلق ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ٹیلی مواصلات آپریٹر نئے سال یا دیوالی پر اپنے صارفین سے ایس ایم ایس کے لیے کچھ زیادہ پیسے وصولتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاٹس اَپ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ وہاٹس اَپ سے پیغامات یعنی میسج بھیجنے میں صرف ڈاٹا خرچ ہوتا ہے اور اضافی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی ہے۔ یہ عدد گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر ایک دن میں بھیجے گئے 8 ارب پیغامات سے بہت زیادہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 31 دسمبر کو وہاٹس اَپ نے اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن، آئی او ایس اور ونڈو فون پر کام کرنا بند کر دیا۔ اینڈرائیڈ 2.2 یا اس سے نیچے، آئی او ایس 6 یا اس سے کم اور ونڈوز فون 7 پر وہاٹس اَپ اب کام نہیں کرتا ہے۔

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات
کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...