Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جامعۃ الفلاح میں’’ اسلام کا عائلی نظام -انسانیت کے لئے رحمت کا پیغام‘‘مجموعہ مقالات کارسم اجراء

by | Jan 31, 2017

islam ka aaili nizam

بلریا گنج، اعظم گڑھ(پریس ریلیز) ’’آج اسلام کے عائلی قوانین کے تحفظ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعارف کی بھی ضرورت ہے۔ عائلی و خاندانی زندگی کس طرح امن و سکون کا گہوارہ بنے، آج کی دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ آج خاندان بکھر رہے ہیں اور عائلی زندگی بے سکونی کا شکار ہے۔ اسلامی تعلیمات اس سوال کا جواب دیتی ہیں اور اسلامی عائلی قوانین ساری انسانیت کے لئے رحمت کا پیغام ہیں‘‘۔
ان خیالات کا اظہار ناظم جامعۃ الفلاح مولانا محمد طاہر مدنی صاحب نے اس موضوع پر منعقد سیمینار کے مقالات کے مجموعہ کے اجراء کے موقع پر کیا۔ نومبر کی ۵،۶ تاریخ کو جامعہ نے اس موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا تھا جس میں وقیع مقالات پیش کئے گئے تھے۔ محترم مولانا انیس احمد مدنی فلاحی نے ان مقالات کو سلیقے سے مرتب کیا ۔ باب اول عائلی قوانین کا تعارف اور تاریخ ، ۹ مقالات پر مشتمل ہے۔ باب دوم خواتین کے حقوق پر ہے جس میں ۷ مقالات ہیں۔ باب سوم کا عنوان اسلام کا نظام نکاح و طلاق ہے اور اس میں ۸ مقالات شامل ہیں۔ باب چہارم اسلام کے نظام وراثت سے متعلق تین مقالات پر مشتمل ہے ۔ باب خامس نظام تربیت پر تین مقالات کا ہے۔ باب سادس متفرقات پر مشتمل ہے جس میں مطلقہ و بیوہ عورتوں کی سروے رپورٹ ، مختصر رپورٹ سیمینار اور قراردادیں شامل ہیں۔ آغاز میں مرتب کے قلم سے ابتدائیہ اور ناظم جامعہ کا مقدمہ واستقبالیہ خطبہ شامل ہے۔
576صفحات پر مشتمل یہ مجموعہ مقالات موجودہ حالات میں ادارہ علمیہ کی جانب سے ایک اہم تحفہ ہے۔ جو اسلام کے عائلی نظام کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرتا ہے ۔ اس وقت اسلامی عائلی قوانین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عدالتوں میں بھی اہم مقدمات زیر سماعت ہیں۔ مرکزی حکومت کی نیت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ علمی انداز سے اعتراضات کے جوابات کے ساتھ بڑے پیمانے پر اسلامی عائلی قوانین کے تعارف و تفہیم کی بھی ضرورت ہے۔ یہ مجموعہ اس سلسلے میں بہت مفید ثابت ہوگا۔ امید ہے یہ پیش کش علمی حلقوں میں پسند کی جائے گی۔

Recent Posts

تہجد کی نماز نے مجھے خدا کے قریب کیا اور میں کامیابی کی منزلیں چڑھتی گئی : کرناٹک کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ بشریٰ متین کا انکشاف

تہجد کی نماز نے مجھے خدا کے قریب کیا اور میں کامیابی کی منزلیں چڑھتی گئی : کرناٹک کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ بشریٰ متین کا انکشاف

پرلس اکیڈمی اورنگ آباد میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں اکیڈمی کے سابق طلبہ و طالبات کو استقبالیہ،کثیر تعداد میں معززین شہر کی شرکت اورنگ آباد:’’تہجد کی نماز نے مجھے خدا کے قریب کیا اور میں کامیابی کی منزلیں چڑھتی گئی ‘‘ان خیالات کا اظہار کرناٹک کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ...

حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب

حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب

 حیدرآباد- شیخ محمد یونس کورونا کے اثرات اب آہستہ آہستہ دور ہورہے ہیں، ہر سطح پر سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ۔جن میں تعلیمی میدان بھی شامل ہے۔اب  حیدرآباد سے ایک مثبت خبر آئی ہے۔ مسلم طالبات کی ایک بڑی کامیابی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ دراصل یونیسکو کے تحت چلنے والے اس...

نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر) عظیم آباد پٹنہ کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ،اور پرویز اختر انسپکٹر کی اہلیہ نیلوفر یاسمین نے ’’ اردو کی نمائندہ تانیثی شاعرات‘‘ کے موضوع پر ڈاکٹر نشاط فاطمہ ،صدر شعبۂ اردو مرزا غالب کالج ،گیا بہار کی رہنمائی میں...

کیا ’نئی قومی تعلیمی پالیسی‘  ہندوستان میں تبدیلی لا سکے گی؟

کیا ’نئی قومی تعلیمی پالیسی‘ ہندوستان میں تبدیلی لا سکے گی؟

محمد علم اللہ ایک ایسے وقت میں جب کہ پورا ہندوستان ایک خطرناک وبائی مرض سے جوجھ رہا ہے، کئی ریاستوں میں سیلاب کی وجہ سے زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے، مرکزی کابینہ نے آنا فانامیں نئی تعلیمی پالیسی کو منظوری دے دی۔جب کہ سول سوسائٹی اور اہل علم نے پہلے ہی اس پر سوالیہ نشان...