دلی جل بورڈ نے پانی کی شرح میں 20 فیصد کا اضافہ کیا

نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) دلی جل بورڈ نے پانی کی شرحوں میں 20 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ماہانہ بیس ہزار لیٹر گھریلو استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی کی طرح مفت پانی ملے گا۔
دہلی حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلی کے میڈیا مشیر ناگیندر شرما نے آج بورڈ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ”20 ہزار لیٹر کی گھریلو کھپت والے صارفین کو پہلے کی طرح مفت پانی ملتا رہے گا ۔ اس سے زیادہ کھپت والے گراہکوں پر پانی اور اور سیور چارجز میں مشترکہ طور پر 20 فی صدکا اضافہ کیا گیا ہے”۔نئی شرح اگلے سال فروری سے لاگو ہوگی۔ آپ حکومت 2015 میں اقتدار میں آئی اور اس کے بعد اس کے بعد اس پانی کی شرح میں 10 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔ تین بر سوں میں حکومت نے دوسری بار پانی کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔جل بورڈ کے نائب صدر اور سنگم وہار کے رکن اسمبلی دینیش موہنیا نے کہا کہ صارفین پر کم از کم بوجھ ڈ النے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ ماہانہ حد سے زائد خرچ کرتے ہیں ان پر فی مہینے 28 روپے کا بوجھ پڑے گا ۔بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مالی بوجھ کو کم کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ مسٹر اروند کیجریوال نے تین ماہ تک پانی کی وزارت کا چارج سنبھالا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *