نئی دہلی 26 دسمبر (یو این آئی) سلمان خان اور کٹرینہ کیف اسٹارر فلم’ٹائیگر زندہ ہے’ نے بلاك بسٹر آغاز کے ساتھ پہلے چار دنوں میں 150 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی کرلی ہے۔ یہ فلم پہلے تین دنوں میں ہی 114.93 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی کرچکی ہے اور کل کرسمس کے موقع پر 40 کروڑ سے زائد کمائے۔
فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ 2012 میں ر یلیز سپرہٹ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کا سیکویل ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بنی فلم کی ہدایت علی عباس ظفر نے دی ہے۔ اس فلم نے پہلے تین دنوں کی آمدنی کے لحاظ سے سابق ریلیز فلموں سلطان (105.53 کروڑ) اور دنگل (105.01 کروڑ) کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سلمان اور کیٹرینہ کی مشہور فلمی جوڑی اور تھرلر، ایکشن کے ساتھ ‘ٹائیگرزندہ ہے’ 22 دسمبر کو ریلیز کے پہلے ہی دن سے ناظرین کے درمیان کافی جوش نظر آرہا ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...