
بنگال حکومت کا کوآپریٹیو بینکوں کے نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ
کلکتہ28دسمبر(یو این آئی)بنگال میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوآپریٹیو بینک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کو آپریٹیو بینکوں کا سرکاری اور پرائیوٹ بینکوں کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا ۔
یہ فیصلہ کوآپریٹیو بینکوں کے چیرپرسن کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ نے دیا۔ اس میٹنگ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ ریاستی وزیر خزانہ، پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر ، کوآپریشن اور اگریکلچر کے وزیر علاوہ چیف سیکریٹری اور وزارت خارجہ کے سیکریٹری موجود تے ۔
اس کے علاوہ کوآپریٹیو بینکوبیکنگ سسٹم کو پروفیشنل بنانے کے لئے آؤڈٹ سسٹم کو دیگر بینکوں کی طرح بہتر بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ بینک کے ڈپوزٹ میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس وقت کوآپریٹیو بینکوں میں کل 38,000 کروڑ روپے جمع ہیں ۔علاوہ ازین تمام بینکوں کو آئی ٹی سسٹم سے جوڑا جائے۔
حکومت نے کوآپریٹیو بینکوں کے مزید برانچ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوآپریٹیو بینکو ں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے چیف سیکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ۔