روزنامہ قدس کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۳ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے اطراف و اکناف کے علاقوں سے کئی یہودی گھرانے فرار کر گئے ہیں۔اس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں جاری جنگ کی وجہ سے اطراف و اکناف کے علاقوں میں رہنے والے یہودی اپنے گھربار چھوڑ کر پرامن علاقوں میں فرار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان یہودیوں کا یہ اقدام دیگر ناامن علاقوں میں رہنے والے یہودیوں کو بھی متاثر کرے گا اور وہ بھی اپنے علاقوں کو چھوڑ کر پرامن جگہ منتقل ہونے کی کوشش کریں گے۔رپورٹر نے کہا ہے کہ اگر یہودیوں کا جنگی علاقوں سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو نتیجہ میں ان علاقوں میں فلسطینیوں کے مقابلے میں استقامت سے کام لینے والا کوئی نہیں رہے گا اور فلسطینی آسانی سے یہودیوں کے علاقوں پر قبضہ کر کے اپنی زمینوں کو واپس لے لیں گے۔خیال رہے کہ فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے صہیونیوں کے پاس، یہ زمینیں چھوڑ کر فرار کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ کار بھی نہیں ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...