Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حلال سرمایہ کاری کے لئے مشہور بنگلور کی کمپنی آئی ایم اے کے سربراہ کا آڈیووائرل،کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج

by | Jun 11, 2019

آئی ایم اے کے سربراہ محمد منصور خان

آئی ایم اے کے سربراہ محمد منصور خان

بنگلور: حلال سرمایہ کاری کے لئے مشہور بنگلور کی کمپنی آئی ایم اے کے سربراہ محمد منصور خان نے اپنا ایک آڈیو وائرل کیا ہے جس میں وہ دعوی کررہے ہیں کہ وہ انکا آخری پیغام ہے اور وہ اس دنیا کو حکومت و انتظامیہ اور مقامی ایم ایل اے روشن بیگ کی بے جا فرمائشوں کو پورا نہ کرپانے کی وجہ سے خیرباد کہہ رہے ہیں اور اللہ کے یہاں جوابدہی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس آڈیو کے وائرل ہوتے ہی سیکڑوں سرمایہ کاروں نے آئی ایم اے کے دفاتر ،دکان،جیولری شاپ پر پہنچ کر اپنا احتجاج شروع کردیا ہے۔
سرمایہ کاری سے وابستہ بنگلور کے سید عمیس احمد کہتے ہیں ’’ میں دعا اور امید کرتا ہوں کہ منصور خان خودکشی نہ کریںلیکن جو المیہ ہے وہ یہ کہ ہندوستان کے بالخصوص شہر بنگلور کے مسلمان مالی و اقتصادی بحران کا شکار ہوگئے ہیں ابھی تک یہ بات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچی ہے کہ آیا وہ صاحب اس دنیا سے کوچ کرگئے ہیںیا نہیں مگر اتنا ضرورطے ہوگیاہے کہ اس پونزی اسکیم کے سرمایہ کار کنگال ہوگئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون اللہم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی خیرا منھااس بڑے نقصان سے کئی باتیں ہم پر آشکارہ ہوتی ہیں جو سبق آموز ہیں‘‘۔عمیس کہتے ہیں ’’ امت میں کوئی فرد یا ادارہ نہیں جو ہماری مالی و اقتصادی امور میں رہنمائی کرسکے (فرد سے مراد ایسا فرد نہیں جس پر امت جمع ہوسکے) اور اگر ہے بھی تو ہم مسلمان ایسے نہیں کہ ان کی باتیں یا تجاویز قبول کرسکیں، بہت سارے لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ وہ علماء کے کہنے پر انویسٹ کررہے تھے ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں نے علماء کے اطمینان ظاہر کرنے پر انویسٹ کیا ہو مگر سچ بات تو یہی ہےکہ ہماری حرص و لالچ نے آمادہ کیا تھا انویسٹ کرنے پر، ذرا ہمارے گریبانوں میں منہ ڈال کر دیکھنے کی ضرورت ہے ہمارے ایسے کتنے امور ہیں جس میں ہم علماء کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں ورنہ ان علماء کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو اس معاملے میں کھل کر جم کر مخالفت کررہے تھےایسے معاملات میں جہاں علماء کی شرعی اعتبار سے ضرورت پڑتی ہے ویسے ہی دنیاوی اعتبار سے ماہرین و دانشوران کی بھی ضرورت پڑتی ہے مگر افسوس کہ امت کا وہ طبقہ بھی اس معاملے میں کھویا کھویا نظر آیا بہت سارے عصری تعلیم یافتہ لوگوں کی فہم و بصیرت بھی حرص و لالچ کے آگے جواب دے چکی تھی الا ماشاءاللہ”اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئی کھیت” آئندہ کیلئے امت کے علماء، مالی و اقتصادی ماہرین، قوم کے ہمدرد سیاستدان و دانشوران سر جوڑ کر بیٹھیں اور امت کو اس طرح اجتماعی طور پر ٹھگ لئے جانے سے بچانے کی تدبیریں کریں یا کوئی بورڈ یا ادارہ قائم کریں جس سے امت کو رہنمائی حاصل ہو‘‘۔

Recent Posts

رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں

اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی...

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

ڈاکٹر علیم خان فلکی،صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد کیا وجہ ہے کہ یوں تو بے شمار بدترین حرام جیسے جھوٹ، جہیز، رشوت، سود، لوٹ، چوری وغیرہ میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ملوّث ہے لیکن جیسے ہی لائف انشورنس کا نام آتا ہے ہر ایک کی زبان پر پہلے...

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

ذمہ داران مدارس کو پریشانیوں سے نکالنا ہمارا دینی فریضہ ہے :معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر سید زاہد احمد علیگ کا اعلان ممبئی: (معیشت نیوز) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے دینی مدارس کے ذمہ داران مالیات کی فراہمی سے متعلق انتہائی فکر مند ہیں۔ مدراس کے...

مدارس اسلامیہ کے معاشی مسائل ،لاک ڈائون اور ملی جذبہ

مدارس اسلامیہ کے معاشی مسائل ،لاک ڈائون اور ملی جذبہ

........دانش ریاض میں جس سوسائٹی میں رہتا ہوں وہاں کئی برس قبل سوسائٹی کے مکینوں نےمکتب عمر فاروق کی بنیاد رکھی۔ ان کی خواہش تھی کہ مقامی بچے دینی تعلیم سے مستفید ہوں اور اسلام کی بنیادی تعلیم سےاپنے آپ کو آراستہ کرلیں ۔بالآخر معمولی فیس پر تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا...