Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دھرمیندر پردھان کی سعودی عرب کے وزیر توانائی سے باہمی تعاون پرتبادلہ خیالات

by | Jul 26, 2019

جناب دھرمیندر پردھان نے سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت اور معدنیاتی وسائل سے ہائیڈروکاربن کے شعبے میں مزید باہمی تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیالات کیے

جناب دھرمیندر پردھان نے سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت اور معدنیاتی وسائل سے ہائیڈروکاربن کے شعبے میں مزید باہمی تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیالات کیے

نئ دہلی:پٹرولیم اور قدرتی گیس وفولاد کے وزیر دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں سعودی عرب کے توانائی، صنعت اور معدنیاتی وسائل کے وزیر نیز سعودی آرامکو کے چیئرمین خالد الفالح کے ساتھ ملاقات کی اور تبادلہ خیالات کیے۔ دونوں وزراء نے ہائیڈروکاربن تعاون کے سلسلے میں بھارت سعودی عرب کے مابین موجودہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے پہلوؤں پر بات چیت کی تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ مجموعی کلیدی شراکت داری ایک مضبوط ستون کی شکل لے لے۔ وزیر الفالح نے زور دیکر کہا کہ باہمی ہائیڈرو کاربن تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے او راس میں آہستہ آہستہ رفتار آرہی ہے۔پردھان نے عالمی تیل اور گیس منڈیوں کی رواں پیش رفتوں پر تبادلہ خیالات کیے اور حال ہی میں آسیان پریمیم میں جو اضافہ رونماہوا ہے اس پر بھارت کی تشویش کا اظہار کیا ۔ آبنائے ہرمز میں ہونے والی گڑبڑ تیل اور ایل این جی ٹینکروں کی نقل وحرکت پر اثرانداز ہورہی ہے اور اوپی ای سی اراکین کے ذریعے پیداوار میں تخفیف کے فیصلے پر بھی تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام نمایاں پیش رفتوں کا برعکس اثر پڑ رہا ہے جو بھارتی معیشت پر اثرانداز ہوگا۔ انہوں نے صارفین اور پروڈیوسنگ ممالک دونوں کے سلسلے میں ذمہ دارانہ اور واجب خام پرائسنگ کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر پردھان نے بھارت اور سعودی عرب کے مابین طویل المدت توانائی شراکت داری کا ذکر کیا اور سعودی تیل کمپنی آرامکو کو مدعو کیا کہ وہ بھارت کے کلیدی پٹرولیم ریزرو پروگرام میں شرکت کرے۔دونوں وزراء نے بھارتی تیل اور گیس کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی نظرثانی کی جس میں مغربی گھاٹ کی ریفائنری میں کی جانے والی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...