Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جمعیۃ علماء ہندحلال ٹرسٹ : پتنجلی تو ایک مثال ہے حرام کمپنیوں کو حلال سرٹیفکیٹ دینا کاروبار ہے

by | Apr 27, 2020

جمعیۃ علماء ہندحلال ٹرسٹ کی ویب سائٹ کا عکس

جمعیۃ علماء ہندحلال ٹرسٹ کی ویب سائٹ کا عکس

ہم نے جن کمپنیوں کو لائق خاطر نہیں سمجھا اسے ان لوگوں نے حلال سرٹیفکیٹ دے دیا؛ گلزار اعظمی،پوری مسلم دنیا میں حلال سرٹیفکیشن تنظیموں کو دھچکا لگا ہے؛ حلال بورڈ

نئی دہلی ،ممبئی :(معیشت نیوز) جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ کی جانب سے گائے کا پیشاب بیچنے اور اپنے پروڈکٹ کے لئے حلال ضابطوں کا اہتمام نہ کرنے والی کمپنی پتنجلی کو حلال سرٹیفکیٹ دئے جانے کا معاملہ ملی حلقوں میںسنگین ہوتا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر حمایت و مخالفت میں جہاں بحث جاری ہے وہیں دھیرے دھیرے وہ معاملے بھی روشنی میں آرہے ہیں جس پر پردہ پوشی کی گئی ہے۔حلال سرٹیفکیشن سے وابستہ ایک شخص جن کے پاس جمعیۃ علماء ہندحلال ٹرسٹ کی جانب سے کی گئی بےضابطگیوں کی لسٹ ہے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر کہتے ہیں ’’بنگلور کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کو حلال ٹرسٹ نےایسا ہی ایک حلال سرٹیفکیٹ ایشو کردیا تھا جبکہ وہ کمپنی ایسی چیزوں کا استعمال کرتی تھی جوکہ حرام ہے۔میرے پاس تو پوری فہرست ہے لیکن تعلقات کی وجہ سے میں خاموش رہا ہوں‘‘۔جمعیۃ علماء ہند حلال کمیٹی جس کا نیا نام اب جمعیۃ علماء ہند حلال فائونڈیشن ہے کے ذمہ دار گلزار اعظمی معیشت سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’ جمعیۃ علماء ہندحلال ٹرسٹ نے جو حرکت کی ہے وہ انتہائی نامناسب ہے۔پتنجلی والے سب سے پہلے ہمارے پاس آئے تھے اور مسلسل ایک ماہ تک سرٹیفکیٹ کے لئے سفارش کرتے رہے لیکن چونکہ ہمیں ان کے معاملات کا علم تھا لہذا ہم نے بار بار انکار کردیا اور پھر وہ لوگ محمود مدنی کی جمعیۃ علماء ہندحلال ٹرسٹ کے پاس چلے گئے۔ مولانا محمود مدنی کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے قربت زبان زد عام ہے لہذا اس سلسلے میں مزید کیا بات کہی جا سکتی ہے۔‘‘گلزار اعظمی کہتے ہیں ’’جمعیۃ علماء ہند حلال فائونڈیشن کا یہ اصول ہے کہ وہ اگر کہیں ذرا سا بھی حرام کا شبہ ہو تو انہیں سرٹیفکیٹ نہیں دیتا ،یہ لوگ جب تک ہمارے ساتھ تھے تو بہتر ہی کررہے تھے لیکن جب سے الگ ہوئے ہیں ہر جگہ فساد پھیلارکھا ہے ذرا سا پائنچہ اٹھائے تو ان کی اصلیت ظاہر ہوجاتی ہے‘‘۔اس سوال کے جواب میں کہ آخر جو لوگ اچھا کام کررہے اس کی تشہیر اور جو لوگ خراب کام کررہے ہیں ان کو بے نقاب کرنا ضروری ہےگلزار اعظمی کہتے ہیں ’’معیشت میڈیا نے ہمیشہ اچھے لوگوں کی پذیرائی کی ہے جبکہ فسادیوں کو بے نقاب کرنے کا کام کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ان لوگوں کو بے نقاب کریں تاکہ حلال سرٹیفکیشن کے نظام کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔‘‘ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سکریٹری ڈاکٹر تسلیم رحمانی کہتے ہیں’’وہاٹس ایپ گروپ پر ہم نے نیاز احمد فاروقی صاحب سے پتنجلی کی وہ لسٹ دریافت کی تھی جسے حلال سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک انہوں نے کسی طرح کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔‘‘

آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض کا کہنا ہے کہ ’’ان شاء اللہ اگر حالات معمول پر آگئے تو ستمبر 2020کو ملیشیا میں ورلڈ حلال کانفرنس کا انعقاد ہونے والا ہے جس میں پوری دنیا کی حلال باڈی کے شرکاء تشریف لائیں گے ۔میں کوشش کروں گا کہ اس سے قبل وہ تمام دستاویزات یکجا کرلوں جو ان کی حرکات کو طشت از بام کرسکیں اور پھر اسے ورلڈ حلال کانفرنس کے دوران پیش کروں تاکہ لوگوں کو حقیقت کا علم ہو سکے،یقیناً اس واقعہ سے پوری دنیا میں حلال سرٹیفکیشن تنظیموں کو دھچکا لگا ہے ‘‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سکریٹری جمعیت علماء ہند حلال ٹرسٹ نیاز احمد فاروقی کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ایک پوسٹ میں لکھتے ہیں ’’وہ(پتنجلی والے) قانونی طور پر ایفی ڈیویٹ کے ذریعہ پابند ہیں کہ وہ ہمارے حلال اسٹینڈرڈ کے مطابق کوئی حرام بشمول گایے کے پیشاب کا ہرگز استعمال نہیں کریںگے اور نہ اپنی فیکٹری میں داخل کریں گے‘‘۔
حالانکہ یو ٹیوب پر ایسے ویڈیوز کی بھرمار ہے جہاں بابا رام دیوگائے کے پیشاب کے فوائد بتا رہے ہیں اور اپنی کمپنی پتنجلی کی تشہیر کررہے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...